اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 1,300 پوائنٹس کی کمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کے روز مندی کا رجحان برقرار رہا، جہاں سرمایہ کاروں نے ہفتے کے آغاز میں ہونے والی تیز رفتار تیزی کے بعد منافع سمیٹنے کو ترجیح دی۔
نتیجتاً بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریباً 1,300 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں منافع کے حصول کا رجحان، ابتدائی تیزی زائل
جمعہ کے روز کاروباری سرگرمیوں کے دوران منفی رجحان غالب رہا، جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس ایک موقع پر 163,041.
https://Twitter.com/investifypk/status/1981616666636177904
کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 1,286.28 پوائنٹس یا 0.78 فیصد کمی کے بعد 163,304.13 پوائنٹس پر بند ہوا۔
گزشتہ روز یعنی جمعرات کو بھی اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں گراوٹ دیکھی گئی، جب مختلف شعبوں میں مسلسل فروخت کے دباؤ نے کے ایس ای 100 انڈیکس کو 165,000 پوائنٹس کی حد سے نیچے دھکیل دیا۔
مزید پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کی کمی
جمعرات کے روز 100 انڈیکس 1,962.87 پوائنٹس یعنی 1.18 فیصد کمی کے ساتھ 164,590.41 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
بین الاقوامی سطح پر جمعے کو ایشیائی اسٹاک مارکیٹ میں بہتری دیکھی گئی کیونکہ وال اسٹریٹ کے مثبت نتائج سمیت امریکا اور چین تعلقات میں بہتری کے اشاروں نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھایا۔
اس دوران امریکی پابندیوں کے بعد روسی سپلائرز پر اثرات کے سبب تیل کی قیمتوں میں بھی کمی آئی۔
نیویارک اسٹاک مارکیٹ کے اختتام کے بعد انٹیل کے مالیاتی نتائج توقعات سے بہتر رہے، جس نے امریکی کمپنیوں کے مثبت نتائج کی فہرست میں اضافہ کیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟
جاپان کے نکی انڈیکس میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ ملک کے نئے وزیرِاعظم کی جانب سے معاشی ترغیبات کے ممکنہ اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کے باعث زیادہ تر اقتصادی اعداد و شمار معطل ہیں، اس لیے جمعہ کو جاری ہونے والے صارف قیمتوں کے اشاریے کو آئندہ ہفتے فیڈرل ریزرو کی پالیسی میٹنگ سے قبل خاص اہمیت حاصل ہے۔
سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے ایشیائی دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔
ایم ایس سی آئی کے مطابق، جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک کے حصص بازاروں کا جامع اشاریہ ابتدائی کاروبار میں 0.5 فیصد بڑھ گیا، جبکہ جاپان کا نکئی اسٹاک انڈیکس 1.2 فیصد بلند ہوا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈیکس پاکستان اسٹاک ایکسچینج تیل روسی سپلائرز سرمایہ کار گراوٹ مثبت نتائج مسلم کمرشل بینک منفی رجحان نیشنل بینک وال اسٹریٹذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈیکس پاکستان اسٹاک ایکسچینج تیل روسی سپلائرز سرمایہ کار گراوٹ مثبت نتائج منفی رجحان وال اسٹریٹ اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس میں پوائنٹس کی کے بعد
پڑھیں:
حکومت کا آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیکس ہدف میں 150 ارب روپے کمی پر اتفاق
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ ٹیکس ہدف میں 150 ارب روپے کمی پر اتفاق کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیکس ہدف 14 ہزار131 ارب سے گھٹ کر 13 ہزار981 ارب روپے کر دیا گیا جبکہ سیلاب نقصانات کی تصدیق شدہ رپورٹ پر ٹیکس ہدف میں مزید کمی کا امکان ہے۔
جی ڈی پی گروتھ 3.5 فیصد اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 11 فیصد مقرر کی گئی تاہم رواں مالی سال جی ڈی پی 1 لاکھ 29 ہزار ارب روپے ہدف تک نہ پہنچنے کا خدشہ ہے۔
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے ایم ای ایف پی ڈرافٹ پر میکرو اکنامک فریم میں تبدیلی پر اتفاق ہوگیا، 1.2 ارب ڈالر کی قسط پر نئی کنٹری رپورٹ میں تمام بینچ مارکس شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل آئی ایم ایف نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے معیشت پر منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔
آئی ایم ایف نے مڈل ایسٹ اینڈ سینٹرل ایشیا ریجینل اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں خبردار کیا تھا کہ پاکستان میں حالیہ شدید سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث معاشی اشاریوں کا توازن بگڑنے کا خدشہ ہے۔
آئی ایم ایف نے بتایا تھا کہ سیلاب کے باعث معاشی ترقی، مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ توازن بگڑ سکتا ہے، رواں سال معاشی شرح نمو 4.2 فیصد ہدف کے مقابلے میں 3.6 فیصد رہے گی اور مہنگائی بھی دوبارہ بڑھے گی۔