Jang News:
2025-10-24@15:13:17 GMT

ملک میں ہفتہ وار منہگائی میں 0.22 اضافہ ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT

ملک میں ہفتہ وار منہگائی میں 0.22 اضافہ ریکارڈ

— فائل فوٹو

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.22 فیصد کا مزید اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، منہگائی کی مجموعی سالانہ شرح 5.03 فیصد ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں 20 اشیائےضروریہ مہنگی اور 6 سستی ہوئیں، حالیہ ہفتے 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 5.

62 فیصد مہنگے ہوئے، انرجی سیور2.51 ، انڈے 2.38، چینی2.04 فیصد مہنگی ہوئی، کوکنگ آئل، لہسن اور بیف سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

ملک میں ٹماٹروں کی قیمت بڑھنے کی وجہ سامنے آگئی

ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کے مطابق ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ وقتی ہے، آئندہ ہفتے سپلائی معمول پر آتے ہی قیمت میں کمی متوقع ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر اوسط 92 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، ملک میں ٹماٹر کی اوسط قیمت 329 روپے 45 پیسے فی کلو ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے تک ملک میں ٹماٹر کی اوسط قیمت 328 روپے 53 پیسے فی کلو تھی۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملک میں ٹماٹر کی زیادہ سے زیادہ قیمت 400 روپے فی کلو تک ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ایک ہفتے میں چکن 2.51 اور چاول 1.19 فیصد سستے ہوئے،ایک ہفتے کے دوران دالیں، آٹا اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: رپورٹ کے مطابق ملک میں ٹماٹر ایک ہفتے ٹماٹر کی کی قیمت فی کلو

پڑھیں:

کراچی میں ٹماٹر کی قیمت میں نمایاں کمی ہوگئی

کراچی:

شہر قائد میں چند روز قبل 500 روپے فی کلو تک فروخت ہونے والے ٹماٹر کی قیمت میں نمایاں کمی ہوگئی۔

اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری عرفان نظامانی نے کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش کر دی۔

رپورٹ کے مطابق، درجہ اوّل ٹماٹر کی قیمت گزشتہ روز کے 207 روپے فی کلو سے کم ہو کر 195 روپے مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ بازار میں اس کی فروخت 238 روپے فی کلو کے نرخ پر جاری ہے۔

اسی طرح، درجہ دؤم ٹماٹر کی قیمت 141 روپے فی کلو سے کم ہو کر 113 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس درجہ کے ٹماٹر کا بازار بھاؤ 138 روپے فی کلو طے کیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز ٹماٹر کی سرکاری قیمتوں کو سختی سے نافذ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ، قیمتیں مجموعی طور پر 0.22 فیصد بڑھ گئیں
  • ہارورڈ یونیورسٹی میں سیاہ فام اور ہسپانوی طلبا کی شرح میں کمی، ایشیائی طلبا کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
  • کراچی میں ٹماٹر کی قیمت میں 207روپے کی نمایاں کمی
  • کراچی میں ٹماٹر کی قیمت میں نمایاں کمی ہوگئی
  • ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ
  • پاکستان میں واٹس ایپ ہیکنگ سمیت سائبر جرائم میں 35 فیصد اضافہ
  • ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران استحکام
  • جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں 55فیصد اضافہ
  • پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف