نیب آفس حملہ کیس میں مریم نواز کو ریلیف، عدالت کا اہم فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں مریم نواز پیشی کے موقع پر نیب آفس پر حملے کے کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ سمیت دیگر کے خلاف اخراج رپورٹ منظور کرلی گئی۔ عدالت نے پولیس کی اخراج رپورٹ پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے رپورٹ منظور کر لی۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مریم نواز سمیت دیگر کیخلاف نیب آفس پر پتھراؤ کے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔ مقدمہ کا مدعی ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب چوہدری اصغر عدالت میں پی ہوا۔ عدالت نے مدعی سے استفسار کیا کہ آپکو کوئی اعتراض ہے اخراج رپورٹ سے۔ مدعی مقدمہ نے عدالت نے روبرو بیان دیا کہ مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ایس پی معظم علی ٫ ڈی ایس پی ذوالفقار علی بٹ٫ ڈی ایس پی محمد خان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ پولیس افسران نے بطور گواہ اور تفتیشی مقدمہ میں بیان ریکارڈ کرایا ۔ گواہوں کے بیانات میں کہا گیا کہ مریم نواز اور دیگر کیخلاف الزامات ثابت نہیں ہوئے۔پولیس افسران نے عدالت کے روبرو کہا کہ ملزمان کیخلاف ٹرائل کیلئے شواہد موجود نہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف 2020 میں تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد اصغر کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا۔ مقدمہ میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ سمیت دیگر نامزد ہیں۔ مقدمہ میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، بلال یاسمین سمیت دیگر لیگی رہنما نامزد ہیں۔ ملزمان نے مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر پولیس پر پتھراؤ کیا تھا۔ نیب نے رائیونڈ اراضی کیس میں مریم نواز کو طلب کر رکھا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز سمیت دیگر
پڑھیں:
مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر پھر دلہا بننے کو تیار، دلہن کون ہے؟
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے ہوگیا ہے، جنید صفدر کا نکاح مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی سے طے ہوا ہے۔ خاتون شیخ روحیل اصغر کے صاحبزادے علی روحیل اصغر کی صاحبزادی ہیں۔
دونوں خاندان شادی کی تقریبات دسمبر کے آخری ہفتے یا جنوری کے آغاز میں منعقد کرنے پر متفق ہو چکے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ شادی کی تمام روایتی رسومات اور تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تاہم امکان یہی ہے کہ تمام تقریبات محدود پیمانے پر ہوں گی اور صرف قریبی عزیز و اقارب ہی مدعو کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ طے ہوگیا
شریف خاندان اور شیخ روحیل اصغر کے خاندان کی جانب سے باقاعدہ ایک خصوصی ایونٹ بھی منعقد کیا جا چکا ہے جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد نے شرکت کی۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کی حتمی تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔
واضح رہے کہ مئی 2025 میں بھی خبریں آئی تھیں کہ جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے ہوگیا ہے جو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی عزیزوں میں طے ہوا ہے۔ کہا جا رہا تھا کہ جیند صفدر کی شادی نواز شریف کے رشتہ دار کی پوتی سے ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: عائشہ اور میری طلاق ہو گئی، جنید صفدر کی تصدیق
جنید صفدر اور عائشہ کا نکاح اگست 2021 میں لندن کے لینزبرا ہوٹل میں ہوا تھا، ان کی شادی کی تقریبات پاکستان میں ہوئی تھیں۔ اکتوبر 2023 میں جوڑے نے طلاق لے لی تھی۔ جنید صفدر کی سابقہ اہلیہ عائشہ معروف بزنس مین سیف الرحمان کی صاحبزادی ہیں جو ان دنوں قطر میں مقیم ہیں۔
سیف الرحمان اور شریف خاندان کے تعلقات کی تو دونوں خاندانوں کے درمیان بڑے قریبی تعلقات ہیں، سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے دوسرے دور حکومت میں سیف الرحمان کو قومی احتساب بیورو (نیب) کا چیئرمین بھی مقرر کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جنید صفدر جنید صفدر شادی مریم نواز