افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کی کبھی مخالفت نہیں کی، شوکت یوسفزئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کی کبھی مخالفت نہیں کی، حکومت ہمارے ساتھ افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے شیڈول بنالے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ افغان مہاجرین خود جارہے ہیں، لیکن ابھی راستے بند ہیں، افغان مہاجرین اپنی جائیداد فروخت کر رہے ہیں۔
نواز شریف کی پارٹی کو اقتدار میں لانے والوں کا بھی احتساب کیا جائے: شوکت یوسفزئی
انہوں نے کہا کہ سرحد پر تین چار دن لوگ بھوکے پیاسے پڑے رہتے ہیں، اس سے غلط پیغام جاتا ہے۔
شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کہاں سے آپریٹ ہورہا ہے اس بارے میں علم نہیں ہے، بیرسٹر گوہر بھی اس سے لاعلم ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ باہر بیٹھے لوگ بانی پی ٹی آئی اور ہمارے نام پر دکان چمکا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شوکت یوسفزئی نے افغان مہاجرین نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
افغان باشندوں کو خیبرپختونخوا میں تحفظ دیا جارہا ہے، محسن نقوی
لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 3 صوبوں سے افغانی واپس بھیج رہے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں تحفظ دیا جارہا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ افغان باشندوں کی واپسی کا آپریشن تینوں صوبوں میں کامیابی سے جاری ہے مگر خیبرپختونخوا میں ان کو تحفظ دیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی پر کوئی صوبہ اپنی پالیسی لے چلے یہ نہیں ہوسکتا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کے پی حکومت کوانتباہ کردیا اور کہا کے پی حکومت کو بار بار پیغام دیا ہےکہ پہلے ملک کا سوچے پھر سیاست کریں ان کو وفاق کی پالیسی پرعملدرآمد کراناہوگا۔
محسن نقویٰ نے کہا کہ وفاق نے تمام افغان کیمپ ڈی نوٹیفائی کردیئے ہیں، مگرکے پی میں پھر بھی ان کو بند نہیں کیا گیا۔حالیہ تمام حملوں میں ملوث دہشتگرد افغان نکلے اس لئے اب مزید حملے برداشت نہیں کرسکتے۔
محسن نقوی نے کہا کہ 11 لاکھ افغانی واپس بھیجے، تمام غیرقانونی افغان کوکہتا ہوں وہ عزت سے واپس چلےجائیں، جس کوواپس بھیجا گیا اگروہ واپس آیا توسزا دیں گے۔ آپ ہمارے مہمان تھےجس کواب بھیجا گیا اگروہ واپس آیا تو سزا دیں گے۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ مسافروں کی آف لوڈنگ کا ایک اہم مسئلہ چل رہا ہے، ایجنٹ مافیا اس وقت مہم چلا رہا ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ سے ایک شخص کوآف لوڈ کیا گیا، ڈرائیور کے ویزے پر سعودی عرب جانے والے کو گاڑی چلانی نہیں آتی تھی، میں نہیں کہتا ایف آئی اے میں سارے فرشتے ہیں، ایک ایک چیز مانیٹر ہورہی ہے، صحیح نوکری اوراصل ویزے پرجائیں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔