Jang News:
2025-12-01@11:10:31 GMT

پنجاب: افغان دہشتگرد گرفتار، بیان بھی سامنے آگیا

اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT

پنجاب: افغان دہشتگرد گرفتار، بیان بھی سامنے آگیا

پنجاب کے علاقے تلہ گنگ سے افغان شاخت یافتہ دہشت گرد قاسم عرف حسن کو گرفتار کر لیا گیا جس کا بیان بھی سامنے آگیا۔

سیکیورٹی حکام کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں گرفتار دہشت گرد نے کہا کہ وہ سال پہلے افغانستان سے لکی مروت میں آیا، سرہ درگہ میں 2025 میں طالبان کمانڈر ارمانی کے ساتھ ملاقات ہوئی جس نے جہاد کی طرف دعوت دی۔

دہشت گرد نے مزید کہا کہ کمانڈر ارمانی نے مجھے فدائی کرنے کا کہا، کمانڈر ارمانی نے فوجی قلعہ پر فدائی کرنے کی غرض سے ریکی کرائی لیکن مناسب موقع نہ ملنے پر ہم فوجی قلعہ پر فدائی حملہ نہیں کر سکے۔

گرفتار دہشت گرد نے کہا کہ کمانڈر ارمانی کے مشورے پر تنظیم میں واپس چلا گیا، تنظیم میں کمانڈر ارمانی نے نئے لوگ تلاش کرنے کے لیے کہا، میں نے 5 بندے کمانڈر ارمانی کے حوالے کیے، فی بندہ مجھے 10ہزار روپے ملے۔

گرفتار دہشت گرد نے مزید کہا کہ ستمبر میں پنجاب چلا گیا جس کا مقصد لڑکے تلاش کرنا اور انہیں تنظیم میں شامل کرنا تھا۔ پنجاب میں کچھ دن گزارنے کے بعد مجھے پولیس نے گرفتار کر لیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان اپنی عظمت دوبارہ حاصل کررہا ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ خوشی ہے پاکستان اپنی عظمت دوبارہ حاصل کررہا ہے، جانتی ہوں کامیابی حاصل کرنے کیلئے کیا کچھ کرنا پڑتا ہے ہمیں، آگے بڑھتے رہنا ہے۔

فائٹ فار گلوری چیمپئن شپ کے آخری روز تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نوجوان وعدہ کریں پاکستان کا پرچم بلند رکھیں گے،  اپنے ملک کو کبھی مایوس نہیں کریں گے ۔ مریم نواز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور کور کمانڈر لاہور کا شکریہ ادا کیا ۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا اور کہا پاکستان آرمی، کور کمانڈر لاہور اور حکومتِ پنجاب کی بھی مشکور ہوں جن کے تعاون سے یہ سب ممکن ہوا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے، شاندار کامیابی پر محمدوسیم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، دونوں حریف مقابلے کےلیے بھرپور محنت کرتے ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

مزید :

متعلقہ مضامین

  • افغان شہریوں کی جانب سے دہشتگردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقابم
  • پنجاب کے شہر تلہ گنگ سے گرفتار افغان دہشتگرد کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا 
  • افغان شہریوں کی جانب سے دہشتگردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقاب
  • افغان شہری کے اعترافی بیان نے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقاب کر دیا
  • نوکنڈی اور پنجگور میں ایف سی پر حملے ناکام بنادیے گئے، متعدد دہشتگرد ہلاک
  • بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد
  • پاکستان اپنی عظمت دوبارہ حاصل کررہا ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • افغان رجیم پورے خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکی ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • پاکستان ای سی اوکونسل  آف منسٹر ز کا چیئر مین منتخب ‘ دہشت گردی ‘ موسمیاتی تبدیلی مشترکہ چیلنج: اسحاق ڈار