Jang News:
2026-07-24@01:15:10 GMT

پاکستان میں انتہائی ٹیلنٹڈ باکسرز ہیں: باکسر عامر خان

اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT

پاکستان میں انتہائی ٹیلنٹڈ باکسرز ہیں: باکسر عامر خان

—فائل فوٹو

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انتہائی ٹیلنٹڈ باکسرز ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور آکر اچھا لگا، یہاں 15 ممالک کے باکسرز نے اس ایونٹ میں شرکت کی،  یہاں کے فینز اور سیکیورٹی سب بہترین تھا۔

عامر خان کا کہنا ہے کہ اس چیمپئن شپ سے پاکستان میں کھیلوں کو فروغ ملے گا، میزبانی شاندار تھی، اس سے پاکستان کے ٹورازم میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ باکسنگ میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے، ایک دن پاکستان کا بھی محمد علی اور مائیک ٹائسن جیسا چیمپئن آئے گا، یہاں ہم نے جو مقابلے دیکھے وہ شاندار تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی کا بے حد شکر گزار ہوں کہ اتنا اچھا ایونٹ منعقد کیا، پاکستان آرمی نے تمام غیرملکی باکسرز اور مہمانوں کو بہترین سیکیورٹی فراہم کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • شہرِ دل رُبا۔۔۔۔ راول پنڈی (تیسرا اور آخری حصہ)
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی