دو ڈچ کرکٹرز کے بعد ملاوی کپتان بھی ٹریننگ کیلئے لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
ملاوی کرکٹ ٹیم کا کپتان سمیع سہیل ٹریننگ کے لیے لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر پہنچ گیا۔
لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق بیٹنگ آل راؤنڈر سمیع سہیل قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں تکنیکی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، سمیع سہیل اپنی پاور ہِٹنگ کو بہتر اور باؤلنگ اسپیڈ کو بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔
قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز سمیع سہیل کے ساتھ ون آن سیشنز کر رہے ہیں۔
سمیع سہیل نے 2019ء میں انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا آغاز کیا تھا، وہ 66 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ملاوی کی نمائندگی کر چکے ہیں
لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق ملاوی کے سمیع سہیل سے قبل دو ڈچ کرکٹرز بھی قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کر رہے ہیں، قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر جدید ٹریننگ کی سہولتیں مہیا کر رہا ہے۔
لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مزید بین الاقوامی کھلاڑی بھی ٹریننگ سیشنز کے لیے رابطہ کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور قلندرز کر رہے ہیں سمیع سہیل
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز