محسن نقوی کی سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے اہم ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے اہم ملاقات، ملاقات میں سکیورٹی امور اور دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے اہم ملاقات کی ، برمی مسلمانوں کے لیگل سٹیس کا دیرینہ مسلہ حل کئے جانے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا
سعودی وزیر داخلہ نے برمی مسلمانوں کے ایشو کے حل پر پاکستانی ہم منصب محسن نقوی سے اظہار تشکرکیا، پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے ٹریننگ ایکسچینج پروگرام پر اتفاق کیا گیا۔
پاکستان اور سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ورکنگ گروپ کی میٹنگ اگلے ماہ منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہر پاکستانی کا دوسرا گھر ہے اور ہمیں سعودی عرب کے ساتھ پائیدار تعلقات پر فخر ہے۔
گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل
وفاقی سیکرٹری داخلہ محمدخرم آغا،پاکستان کے سفیر احمد فاروق، کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری نذیر گاڑا، کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی محمد ادریس اور سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔