چین پاکستان میں “روف ٹاپ سولرانرجی” کے انقلاب کو آگے بڑھا رہا ہے، برطانوی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
چین پاکستان میں “روف ٹاپ سولرانرجی” کے انقلاب کو آگے بڑھا رہا ہے، برطانوی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد : برطانوی میڈیا دی اکانومسٹ نے حال ہی اپنی ویب سائٹ پر ایک مضمون شائع کیا، جس کا عنوان تھا “چین پاکستان میں چھتوں پر شمسی توانائی کےانقلاب کو کیسے آگے بڑھا رہا ہے۔
” مضمون میں کہا گیا کہ چینی ساختہ سولر پینلز اور بیٹریاں پاکستانی عوام اور حکومت کو توانائی کی قلت سے نمٹنے میں مدد فراہم کر رہی ہیں۔ اس سال پاکستان دنیا میں سولر پینلز کے سب سے بڑے درآمد کنندگان میں سے ایک بن گیا ہے اور گلوبل ساؤتھ ممالک میں سبز توانائی کی تبدیلی میں “پیشرو میدان ” بن گیا ہے۔
تجارتی اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں چین سے پاکستان کی سولر پینلز کی درآمدات بڑھ کر 16 گیگا واٹ تک پہنچ گئیں۔ 2025 کے پہلے نو مہینوں میں پاکستان نے چین سے مزید 16 گیگا واٹ درآمد کیے۔ پاکستان میں سولر پینل فلیٹ مکانات سے لے کر مساجد تک، کھیتوں سے لے کر سڑک کنارے دکانوں تک ہر جگہ دیکھے جا سکتے ہیں۔ دیہی علاقوں میں، انہیں عام طور پر ٹریلرز پر نصب کیا جاتا ہے تاکہ ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جا سکے۔
شمسی پینل اب تو جہیز میں بھی نمایاں طور پر شامل ہونے لگے ہیں۔ پاکستان کے وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ پاکستانی حکومت چین کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کر رہی ہے اور حکومت نے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کے معاہدوں میں ایڈجسٹمنٹ کے لیے چین کے ساتھ بات چیت کا آغاز کر دیا ہے ، بلکہ گرڈ کی جدید کاری کو فروغ دینے کے لیے پیشہ ورانہ تعاون حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ، پاکستان مقامی طور پر سولر پینلز اور بیٹریوں کے لیے مینوفیکچرنگ انڈسٹری قائم کرنے کے لیے چینی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشیخ رشید کو عمرے کی اجازت دینے کا حکم معطل شیخ رشید کو عمرے کی اجازت دینے کا حکم معطل راولپنڈی اسلام آباد میں نئے سال سے ایک ہی وقت اذان اور باجماعت نماز کا اعلان نو مئی مقدمات: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست میں جیل سپریڈنٹ کا اہم جواب سامنے آگیا سیاسی پیشرفت کے باوجود مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال بدستور سنگین ہے، پاکستان پاکستان دنیا کےساتھ مل کر خواتین پرتشدد کیخلاف آواز بلند کر رہا ہے ، وزیراعظم شہباز شریفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان میں رہا ہے
پڑھیں:
پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا سولر پینل درآمد کرنے والا ملک بن گیا
پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا سولر پینل درآمد کرنے والا ملک بن گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز
کراچی(سب نیوز) پاکستان تیزی سے بڑھتی ہوئی شمسی توانائی کی مانگ کے باعث دنیا کا تیسرا بڑا سولر پینل درآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے، توقع ہے کہ اگلے سال یعنی 2026 میں ملک کے چند بڑے شہروں لاہور، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں دن کے وقت بجلی کی پیداوار گرڈ کی ضرورت سے بھی زیادہ ہو جائے گی۔
سرکاری افسر عائشہ موریانی کے مطابق ان شہروں میں پہلی بارمنفی طلب پیدا ہوسکتی ہے، یعنی صارفین گرڈ سے بجلی لینے کے بجائے اپنی چھتوں پر لگے سولر پینلز سے اضافی بجلی واپس گرڈ میں شامل کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنو مئی مقدمات: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع خیبرپختونخوا: بنوں میں فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 22 دہشتگرد ہلاک سیاسی پیشرفت کے باوجود مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال بدستور سنگین ہے، پاکستان پانچ سال کی آئینی مدت پوری، گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل پاکستان دنیا کےساتھ مل کر خواتین پرتشدد کیخلاف آواز بلند کر رہا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف وفاقی آئینی عدالت میں خالی اسامیوں پر کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا،افغانستان،بھارت، فتن الہندوستان اور پی ٹی ایم کا پردہ چاکCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم