بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو ملکی عدالت نے سزائے موت سنا دی جس پر چین کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم 78 سالہ شیخ حسینہ واجد کو وزیر داخلہ اسد الزماں سمیت سزائے موت سنادی۔

شیخ حسینہ واجد اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد انڈیا فرار ہوگئی تھیں اور تاحال بھارت میں ہی مقیم ہیں۔ سزائے موت سناتے وقت وہ عدالت میں موجود نہیں تھیں۔ 

چین کی وزارت خارجہ کی معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے شیخ حسینہ واجد کی سزائے موت سے متعلق بھی سوال کیا۔

جس پر ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو موت کی سزا سنانا بنگلا دیش کا اندرونی اور قانونی معاملہ ہے۔

چینی ترجمان نے شیخ حسینہ کی سزائے موت پر کوئی تفصیلی تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کے قانون اور عدالت کا احترام واجب ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ چین نے ہمیشہ بنگلادیش اور اس کے عوام کے ساتھ دوستی اور اچھے تعلقات استوار رکھے ہیں اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ بنگلا دیش مستقبل میں بھی متحد، مستحکم اور ترقی کرتا ملک رہے گا۔

سزائے موت سناتے وقت جج غلام مرتضیٰ نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو تین سنگین مقدمات میں مجرم قرار دیا۔

جن میں مظاہرین پر تشدد کی حوصلہ افزائی، ایسے احکامات دینا جو ان کی ہلاکتوں کا باعث بنے اور اس کے بعد ہونے والے وحشیانہ اقدامات کو روکنے میں ناکامی شامل ہیں۔

پہلے تو ٹریبونل نے شیخ حسینہ کے لیے عمر قید کی سزا پر غور کیا تھا تاہم عدالت نے تمام الزامات کا جائزہ لینے کے بعد سزائے موت دینے کا فیصلہ دیا۔

اس حوالے سے جج کا کہنا تھا کہ ہم نے ان (سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ) کے لیے صرف ایک سزا یعنی ’’موت‘‘ دینے کا انتخاب کیا ہے۔

شیخ حسینہ نے عدالتی فیصلے کو سیاسی، پہلے سے طے شدہ اور کینگرو کورٹ کا جبر قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

واضح رہے کہ شیخ حسینہ گزشتہ سال 5 اگست سے بھارت میں مقیم ہیں جب کہ ملک میں ان کے خلاف حکومت مخالف مظاہروں کو طاقت سے کچلنے اور قتل عام پر مقدمات چل رہے ہیں۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سزائے موت

پڑھیں:

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل