جیکب آباد میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سید الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ (ص) نے جناب سیدہ فاطمہ سلام اللہ کو سیدۃ نساء العالمین، سیدہ نساء اہل الجنہ اور آپکے فرزندوں کو سیدا شباب اہل الجنۃ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سیدہ کائنات کی حیات طیبہ عالم اسلام ہی نہیں، بلکہ پوری انسانیت کے لیے سرچشمۂ ہدایت اور مثالی نمونہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوٹھ حوالدار بروہی جیکب آباد میں سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ خاتون جنت کی ذات اقدس تمام خواتین عالم کے لیے اسوۂ حسنہ ہے۔ آپ کے دامن عصمت میں پروان چڑھنے والی عظیم ہستیاں، امام حسن علیہ السلام و امام حسین علیہ السلام اور حضرت زینب سلام اللہ و ام کلثوم سلام اللہ علیہم، پوری انسانیت کے لیے رہبر و رہنماء ہیں۔ سید الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جناب سیدہ فاطمہ سلام اللہ کو سیدۃ نساء العالمین، سیدہ نساء اہل الجنہ اور آپ کے فرزندوں کو سیدا شباب اہل الجنۃ قرار دیا۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عصر حاضر کے مؤمنین کا فرض ہے کہ وہ اسوۂ فاطمی پر عمل پیرا ہو کر حق و صداقت کا اسی انداز میں دفاع کریں، جس طرح دخترِ رسولؐ نے حق کی حمایت میں قیام فرمایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جناب صدیقۂ کبریٰ سلام اللہ علیہا کی صداقت، عصمت اور طہارت کی گواہی قرآن کریم اور وارثان قرآن نے دی ہے۔ انہوں نے مؤمنین سے اپیل کی کہ ایام فاطمیہ کے موقع پر مجالس عزاء کا اہتمام کرکے سیدۂ کونین کے پیغام کو گھر گھر پہنچایا جائے، تاکہ ان کی تعلیمات کا نور معاشرے کے ہر فرد تک پہنچے۔ مجلسِ عزاء میں مدرسہ جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیین جیکب آباد کے مولانا حافظ دھنی بخش جعفری، کامران علی کربلائی، امتیاز علی نے بارگاہ اہل بیت علیہم السلام اور سیدۂ کائنات سلام اللہ علیہا کی خدمت میں پرسوز خراج عقیدت پیش کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈومکی نے کہا علامہ مقصود سلام اللہ نے کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان کی ترقی عورتوں کیلئے محفوظ ماحول سے مشروط ہے، خاتونِ اوّل آصفہ زرداری

اپنے پیغام میں خاتون اول نے کہا کہ ہمیں تعصب کے مقابلے میں احترام، خاموشی کے مقابلے میں ہمت اور غفلت کے مقابلے میں جوابدہی کو چننا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی عورتوں کیلئے زیادہ سے زیادہ محفوظ ماحول سے مشروط ہے، خواتین کی آواز اہم ہے، ان کا تحفظ اور خواب اہم ہیں، یہ بات انہوں نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے بین الاقوامی دن پر اپنے پیغام میں کہی۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ جہاں عورتیں خوف یا خاموشی کی زندگی گزاریں، وہ معاشرے ترقی نہیں کر سکتے، ریاستِ پاکستان تمام خواتین اور بچیوں کی عزت، حقوق اور حفاظت کیلئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سزا سے بچ جانے کی ثقافت کو ختم کرنا انصاف کیلئے ضروری ہے، متاثرہ خواتین کیلئے بہتر مدد اور ہر سطح پر جوابدہی کیلئے مزید سخت قوانین اور ان پر عمل درآمد ضروری ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں تعصب کے مقابلے میں احترام، خاموشی کے مقابلے میں ہمت اور غفلت کے مقابلے میں جوابدہی کو چننا ہوگا، آئندہ نسلوں کیلئے ایک زیادہ محفوظ اور زیادہ برابر معاشرے کا قیام ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی عورتوں کیلئے زیادہ سے زیادہ محفوظ ماحول سے مشروط ہے، پاکستان کے شہری، ادارے اور کمیونیٹیز خواتین پر تشدد کے خاتمے کیلئے متحد ہوں۔ خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں ایسا مستقبل بنانا ہو گا جہاں ہر عورت اور بچی خوف سے آزاد ہو اور مکمل مواقع کے ساتھ زندگی گزار سکے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی ترقی عورتوں کیلئے محفوظ ماحول سے مشروط ہے، خاتونِ اوّل آصفہ زرداری
  • خواتین کی آواز، تحفظ اور خواب اہم ہیں: خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری
  • اسلام آباد ،اپنے خاندان کی کفالت کیلیے خاتون ریڑھی پر مٹی کے برتن فروخت کررہی ہیں
  • سکردو، اسلامی تحریک کے زیر اہتمام "سیمینار فاطمہ اُمِ ابیہا" کا انعقاد
  • فاطمہؑ کو تکالیف پہنچانے والوں نے رسولﷺ کو تکالیف پہنچائیں، علامہ علی حسین مدنی
  • دنیا میں اللہ کی حاکمیت چاہتے ہیں‘ کسی قاتل کو نوبل انعام کیلیے نامزد نہ کیا جائے‘ سراج الحق
  • مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کی ایک بار پھر تمام سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت
  • تمام شہروں میں شفاف بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں: حافظ نعیم
  • تہران، ایام فاطمیہؑ کی دوسری شبِ عزاداری رہبرِ انقلاب کی حاضری