Jasarat News:
2026-07-24@05:16:42 GMT

بدین ،ماہی گیرمیلے میں ادبی سیمینار و محفل راگ کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بدین(نمائندہ جسارت)بدین کے ساحلی علاقے پر واقع درگاہ شیخ کڑیو بھانڈاری کے آستانے پر تین روزہ ماہی گیر میلے کے سلسلے میں ادبی سیمینار اور محفل راگ رنگ کا انعقاد ۔پاکستان فشر فوک فورم کی جانب سے سماجی ادارے ویوا ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے بدین کے ساحلی علاقے کڑیو بھونڈاری میں منعقد ماہی گیر میلہ کے تیسرے روز ادبی سیمنار اور محفل راگ رنگ کا انعقاد کیا گیا ، ادبی پروگرام کے مہمانِ خصوصی علمی ادبی شخصیت اور عوامی جمہوری پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل خادم ٹالپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاڑ کا یہ خطہ ہمیشہ سے علم، تصوف اور ثقافت میں نہایت زرخیز رہا ہے۔ اسی دھرتی نے ایک طرف شیخ کریو اور احمد رائو جیسے درویش پیدا کیے تو دوسری جانب پہلی سندھی عورت شاعرہ مرکان شیخن نے جنم لیا اور سندھ میں بہادری اور غیرت کی علامت دودو شہید بھی اسی خطے کی پہچان اور شان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے نے شیخ محمد سومار، فقیر ناتھو لونڈ، ڈاکٹر عبدالجبار جوٹیجو اور شمشیر حیدری جیسے بڑے ادیبوں اور دانشوروں کو بھی جنم دیا، جنہوں نے سندھی ادب و ثقافت میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ادبی سیمینار کی صدارت کرنے والے علمی ادبی شخصیت ڈاکٹر شرف الدین ٹالپور نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماہی گیروں کے اس خطے میں عظیم بزرگ اور عالم محمد زمان قدسرہ کے علاوہ پیر عالی شاہ، فاضل راھو، مولوی حاجی احمد ملاح اور خلیفہ نبی بخش قاسم جیسے شاعر بھی پیدا ہوئے، جنہوں نے لاڑ پٹی کی روحانی اور ادبی شناخت کو مزید نکھارا۔ فشر فوک فورم ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری عمر ملاح نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماہی گیروں کے روزگار، ان کی بقا اور جدوجہد میں یہاں کے ادیبوں، سماجی کارکنوں، صحافیوں اور سیاسی شخصیات نے ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا پاکستان فشر فوک فورم کے بانی چیئرمین سید محمد علی شاہ نے ماہی گیروں کے علاوہ ہر مظلوم کی مدد اور حقوق کے لیے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر آواز بلند کی اور انہوں نے بلوچستان سے لے سندھ کے ساحل بدین تک ماہی گیروں کو متحد اور منظم کر کے ٹھیکیداری نظام کے خاتمے انڈس ڈیلٹا کی بحالی علاقے میں ماہی گیری اور زرعی معشیت کی تباہی کا سبب بنے والی لیفٹ بینک آئوٹ فال ڈرین کی تباہ کاریوں کے علاوہ پانی کی قلت کے خلاف ایک بھرپور اور طویل جدوجہد کی اور آج بانی چیئرمین سید محمد علی شاہ کے مشن کو لاکھوں ماہی گیر ان کے بہادر فرزند سید مہران علی شاہ کی قیادت میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سیمینار کے احتتام پر محفل راگ رنگ میں سندھ معروف فنکار استاد فقیر کریم کچھی نے اپنے بھرپور فن کا مظاہرہ کیا۔ادبی پروگرام میں ماہی گیروں کے علاوہ مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر علمی ادبی شخصیات عارف مندرو ، قاسم بچو، سائیں الھوراییو مندرو ، سینئر صحافی مصطفی جمالی سمیت دیگر مقررین نے بھی اپنے خیالات پیش کیے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ماہی گیروں کے محفل راگ کے علاوہ کہا کہ

پڑھیں:

مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملے کے نتیجے میں سیشن جج اور ان کے گن مین موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ گاڑی میں سوار ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے۔

واقعے کے فوری بعد شہداء اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظامِ انصاف پر دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ بار کونسل نے واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے میں ججز، وکلا اور شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے، حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری اور انہیں قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو حملہ آوروں کی فوری گرفتاری اور واقعے کی جامع تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار عناصر کو قانون کی گرفت سے نہیں بچنے دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم