ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ کی زیرصدارت اجلاس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مٹیاری(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ کی صدارت میں مٹیاری ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی فار نیشنل ایکشن پلان کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع میں قومی ایکشن پلان کے تحت جاری کام، اقدامات اور مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ضلع میں امن و امان، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی، مختلف محکموں کی رپورٹس، افغان باشندوں سے متعلق رپورٹ، سی پیک منصوبے کی سیکورٹی اور قومی ایکشن پلان کے تحت مقرر کی گئی ذمے داریوں پر مجموعی طور پر غور کیا گیا۔ متعلقہ تمام اداروں نے اپنے اپنے شعبوں سے متعلق پیش رفت رپورٹس پیش کیں اور آئندہ کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی کے حوالے سے تجاویز دیں۔اجلاس میں ہوم ڈپارٹمنٹ سے موصول ہدایات — جن میں غیر قانونی بیرونی اشیا جیسے سگریٹ وغیرہ کے سائبر پیغامات، بجلی چوری، ضلع کے تمام علاقوں میں جانچ، نگرانی، سیکورٹی، انتظامی اقدامات اور عوامی تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا تاکہ قومی ایکشن پلان کے تحت مقرر اہداف حاصل کیے جاسکیں۔اجلاس میں لیفٹیننٹ کرنل کاشف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نور احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو مٹیاری اقرا جنّت، اسسٹنٹ کمشنر مٹیاری عبدالستار شیخ، اسسٹنٹ کمشنر ہالا ڈاکٹر مظاہر، ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آصف حسین شاہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر ایکشن پلان
پڑھیں:
سلامتی کونسل نے ٹرمپ کے غزہ پلان کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی
فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل ہی متوقع فیصلے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے غزہ کے معاملات پر بین الاقوامی سرپرستی مسلط کرنے کی کوشش قرار دے دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ غزہ منصوبے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔ قرارداد کے حق میں 14 ووٹ ڈالے گئے اور کسی بھی ملک نے مخالفت نہیں کی جبکہ چین اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اجلاس سے خطاب میں امریکی مندوب نے پاکستان، مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور انڈونیشیا کا "غزہ کے لیے مشترکہ کوششوں پر تعاون" پر شکریہ ادا کیا۔ امریکی مندوب نے کہا کہ آج سلامتی کونسل نے ایک تاریخی، تعمیری اور فیصلہ کن قدم اٹھایا ہے۔ یہ قرارداد غزہ میں استحکام کے راستے کھولنے کی کوشش ہے۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے غزہ پلان کی قرارداد میں فلسطین میں بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور عبوری حکومتی ڈھانچے کے قیام کے اہم نکات شامل ہیں۔ تاہم فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل ہی متوقع فیصلے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے غزہ کے معاملات پر بین الاقوامی سرپرستی مسلط کرنے کی کوشش قرار دے دیا تھا۔