کراچی آرٹس کونسل عالمی ثقافتوں کو جوڑنے کا کام کر رہا ہے، فرانسیسی سفیر
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان میں تعینات فرانس کے سفیر نکولس گالے نے اپنی اہلیہ کیملیا گالے کے ہمراہ کراچی آرٹس کونسل کا دورہ کیا اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ”ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 “میں جاری ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کےلیے آرٹس کونسل کی کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ آرٹس کونسل آف پاکستان دنیا بھر کی ثقافتوں کو جوڑنے کا کام کر رہا ہے، ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فرانسیسی میورل آرٹسٹ شیفومی آرٹس کونسل کی دیوار کو ثقافت کے خوبصورت رنگوں میں ڈھال رہے ہیں، یہ میورل پاکستان اور فرانس کی دوستی اور ثقافتی ہم آہنگی کا مظہر اور باعث فخر بات ہے۔
اس موقع پر انکے ہمراہ کراچی میں فرانس کے قونصل جنرل الیکسیز چتھاٹنسکی، الائنس فرانسز کراچی کے ڈائریکٹر ایمونیل بوریچ اور الحمرا آرٹس کونسل کے چیئرمین رضی احمد بھی تھے۔
کراچی آرٹس کونسل دنیا بھر کی ثقافتوں کو جوڑنے کا کام کر رہا ہے، فرانسیسی سفیر
صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے فرانسیسی سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں آرٹس کونسل کراچی کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا، جہاں ثقافتی سرگرمیاں عروج پر تھیں۔
فرانسیسی سفیر نے آرٹس کونسل کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کلچر فیسٹیول میں پیش کی جانے والی عالمی ثقافتوں کی نمائش، فنونِ لطیفہ کی مختلف سرگرمیوں پر مبنی پروگرامز دنیا بھر کی ثقافت کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ کراچی آرٹس کونسل کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کا یہ ثقافتی میل جول دنیا بھر کی ثقافتوں کو قریب لانے میں پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ آرٹس کونسل کی جانب سے ایسے ایونٹس کے انعقاد کو انہوں نے نہایت خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ فیسٹیول میں ملکی و بین الاقوامی فنکاروں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے اور یہ پاکستان کی ثقافتی شناخت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا اہم ذریعہ بن رہا ہے۔
اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے فرانسیسی سفیر اور ان کی اہلیہ سمیت دیگر مہمانوں کو گلدستے پیش کیے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کراچی ا رٹس کونسل ا رٹس کونسل کی فرانسیسی سفیر دنیا بھر کی کر رہا ہے کو جوڑنے کہا کہ
پڑھیں:
محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
( ویب ڈیسک )پاکستان اور چین میں انسدادِ دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیان زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
چین کے سفیر نے اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔
ڈھاکا میں کشیدگی، مختلف مقامات پر دستی بم حملے
ملاقات کے دوران انسدادِ دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں، چین پاکستان کا وہ بااعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے، پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔
چینی سفیر جیان زیڈونگ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھیں گے۔
کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر،6پروازیں منسوخ