الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا معاملہ ،الیکشن کمیشن نےمحفوظ فیصلہ جاری کردیا،الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان،الیکشن کمیشن کا متعلقہ ونگ کو بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کی تیاری کا حکم pic.
— Abdul Rauf Bazmi (@RaufBazmi) November 17, 2025
کمیشن کے فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی شق 15 آئین سے مطابقت نہیں رکھتی، جبکہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کے ذریعے مخصوص نشستوں پر انتخاب کرانا بھی آئینی تقاضوں کے منافی ہے۔
فیصلے میں واضح کیا گیا کہ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی الیکشن کمیشن کا آئینی اختیار ہے اور اسے کسی دوسرے ادارے کو منتقل نہیں کیا جا سکتا۔
الیکشن کمیشن نے متعلقہ برانچ کو ہدایت جاری کی ہے کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ کے انتخابات کا شیڈول مرتب کرکے جاری کیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام اباد الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات وی نیوز میں بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن کا اسلام آباد
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔