چباک (ویب ڈیسک) نائیجیریا میں ایک گینگ نے ایک اسکول پر حملہ کر کے 25 طالبات کو اغوا کر لیا جبکہ ایک اسٹاف ممبر کو قتل کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق یہ حملہ اس واقعے کے ایک دہائی بعد ہوا ہے، جب شمال مشرقی علاقے میں چباک سے تقریباً 300 لڑکیوں کے اغوا کیا گیا تھا، جس پر بین الاقوامی سطح پر احتجاج کیا گیا تھا۔

اس کے بعد سے اسکول کے بچوں کے اغوا کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ جدید ہتھیاروں سے لیس گینگ نے کبی ریاست میں واقع گورنمنٹ گرلز اسکول پر صبح 4 بجے (پاکستان کے وقت 8 بجے) حملہ کیا۔

پولیس نے بتایا کہ گینگ نے 25 طالبات کو ان کے ہاسٹل سے اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے جبکہ اسکول کے ڈپٹی ہیڈ کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا اور ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔

نائیجیریا کی شمال مغرب میں مسلح گینگ ’بندیٹ‘ کے حملے بڑھ رہے ہیں، جو گائے چوری کرنے کے علاوہ لوگوں کو اغوا کرتے ہیں اور گھروں کو لوٹتے ہیں۔

شمال مغرب اغوا کی وارداتوں سے سب سے زیادہ متاثرہ خطہ بن گیا ہے، افریقہ کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک 2009 میں ملک کے شمال مشرق میں جھیل چاڈ بیسن میں بوکو حرام گروپ کے ابھرنے کے بعد سے مسلح تشدد کا شکار ہے۔

14 اپریل 2014 کو چیبوک قصبے سے اسکول کی 276 طالبات کی اغوا کی خبر نے دنیا بھر میں سرخیاں بنائی تھیں، ایک اور شمال مغربی ریاست کدونا کے کوریگا سے گزشتہ سال مارچ میں مسلح افراد نے 130 سے ​​زائد اسکول کے بچوں کو اغوا کر لیا تھا، بعد میں انہیں بغیر کسی نقصان کے چھوڑ دیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

جاپان کے اسکول

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جاپان میں اسکول کے پہلے تین سالوں میں کوئی امتحان نہیں ہوتا بلک بچوں کو اخلاق، آداب اور اقدار سکھائی جاتی ہیں۔قطار میں کھڑا ہونا سکھایا جاتا ہے۔وقت پر کھانا اور برتن سمیٹنا۔دانت صاف کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔وقت کی پابندی اور سچ بولنا۔مل جل کر کام کرنا سکھایا جاتا ہے تاکہ ایک دوسرے کی مدد ہو پھر اس طرح وہ بڑے ہوتے ہیں اور عظیم قوم بنتی ہے جن کی دیانتداری کی مثالیں پوری دنیا دیتی ہے اور ٹوکیو جیسی دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والا شہر آپ کو پرامن اور صاف ستھرا ملتا ہے۔

ویب ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • سرگودھا: پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ کی 3 خواتین کو گرفتار کرلیا
  • مظفرگڑھ: اسکول مالک کی اساتذہ، طالبات کیساتھ جنسی زیادتی، دوستوں سےبھی زیادتی کرواتارہا
  • مظفرگڑھ: اسکول مالک کی اساتذہ، طالبات کیساتھ جنسی زیادتی، دوستوں سےبھی زیادتی کرواتارہا،ویڈیوز وائرل
  • سرائے مغل؛ مسلح افراد کا گھر پر دھاوا، طلائی زیورات و نقدی لوٹ کر لڑکی کو بھی اغوا کرلیا
  • جاپان کے اسکول
  • گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں انسدادِ منشیات پروگرام
  • سکھر ،اغوا شدہ بچہ بازیاب
  • بھارت نے بنگلادیش سرحد پر فوجی تعیناتیاں بڑھانی شروع کردیں
  • کراچی، جامعات و مدارس کے طلبہ کا پاکستان رینجرز کے ٹریننگ سینٹر و اسکول کا دورہ