کراچی، جامعات و مدارس کے طلبہ کا پاکستان رینجرز کے ٹریننگ سینٹر و اسکول کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
طلباء و طالبات نے کراچی میں امن و امان کے قیام کیلئے سندھ رینجرز کے کردار کو سراہا اور منعقد کی گئی سرگرمیوں پر شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی مختلف جامعات اور مدارس کے 400 سے زائد طلباء و طالبات نے پاکستان رینجرز (سندھ) کے ٹریننگ سینٹر اور اسکول کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق شرکاء کو پاکستان رینجرز (سندھ) کی بنیادی ذمہ داریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیا۔ معلوماتی دورے کے دوران رینجرز کے اسپیشل دستوں نے دہشتگردی سے نبرد آزما ہونے کیلئے مختلف مشقوں اور ڈرلز کے مظاہرے پیش کیے۔ بعد ازاں شرکاءنے رینجرز شوٹنگ اور سیڈل سینٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں بارڈر پر ہونے والی اونٹ بردار پیٹرولنگ اور فائرنگ کے مظاہرے دکھائے گئے۔ خصوصی نشست میں شرکاء نے سیکیورٹی کے حوالے سے ڈی جی رینجرز (سندھ) سے مختلف معاملات پر سوال و جواب بھی کیے۔ طلباء و طالبات نے کراچی میں امن و امان کے قیام کیلئے سندھ رینجرز کے کردار کو سراہا اور منعقد کی گئی سرگرمیوں پر شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رینجرز کے
پڑھیں:
کراچی کی خواتین کیلئے خوشخبری؛ بڑی سہولت کا اعلان
ویب ڈیسک :شہر قائد میں رہنے والی خواتین کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے خوشی کی خبر ہے۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں پنک بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے، یہ نیا روٹ 17 نومبر 2025ء سے شروع ہوگا، جو عبداللہ چوک سے نمائش تک ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں یہ سروس 3 مخصوص اوقات میں دستیاب ہوگی، جن میں صبح 8 سے 9 بجے، دوپہر 1 سے 2 بجے اور شام 5 سے 7 بجے تک خواتین سفر کر سکیں گی، صرف خواتین کے لیے مخصوص سروس میں سفر کے دوران آرام، تحفظ اور بہتر انتظامات کو ترجیح دی جائے گی۔
ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی
شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں خواتین کو روزانہ سفر کے دوران جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ سروس ان کے بوجھ کو کم کرنے میں مدد دے گی، حکومت سندھ چاہتی ہے کہ خواتین اعتماد کے ساتھ اپنے تعلیمی، ملازمت اور ذاتی معاملات نمٹا سکیں۔
سینئر صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بسوں میں سیکورٹی، ٹریکنگ سسٹم اور تربیت یافتہ عملے کی سہولت موجود ہوگی، مستقبل میں اس سروس کو دیگر علاقوں تک بڑھانے کا بھی منصوبہ ہے۔
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا دیا
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام خواتین کے لیے محفوظ شہری ماحول کی طرف ایک بامعنی قدم ہے، سندھ حکومت آئندہ بھی خواتین کو سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کرتی رہے گی۔