جامعات میں طالبات کو صنفی تشدد وہراسانی سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں، شاہینہ شیر علی نے انچارج وومین کمپلین سیل جامشورو سیدہ قرت العین شاھ کو ہدایت دی کہ محکمہ ترقی نسواں سندھ کی جانب سے صوبہ بھر کی جامعات کے ساتھ Memoranda of Understanding (MoUs) طئے کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعات میں زیر تعلیم طالبات کو صنفی تشدد، ہراسانی اور دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے۔ان خیات کا اظہار انہوں نے محکمہ ترقی نسواں کے زیر اہتمام منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کیا، جس میں انچارج وومین کمپلین سیل سیدہ قرت العین شاھ اور پرسنل سیکرٹری اکبر جوکھیو بھی موجود تھے۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ 25 نومبر سے 9 دسمبر تک چلنے والے ”عزم کے 16 دن” کے موقع پرسندھ کی تمام جامعات میں آگاہی سیشنز منعقد کیے جائیں گے۔ ان سیشنز کی سربراہی محکمہ ترقی نسواں کی سینئر ماہر نفسیات اور انچارج وومین کمپلینٹ سیل جامشورو، سیدہ قرت العین شاہ کریں گی.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محکمہ ترقی نسواں سیدہ قرت العین انہوں نے کہا جامعات میں نے کہا کہ
پڑھیں:
بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس؛حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کی ہدایت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ پر عائد پابندی کا نوٹیفکیشن صرف ایک روز بعد واپس لے لیا ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سیکریٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان حیات کاکڑ کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پابندی اور اس کی واپسی دونوں محکمہ داخلہ بلوچستان کی ہدایت پر عمل میں لائی گئیں۔
واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر 12 تا 14 نومبر تک بین الاضلاعی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا۔
بلوچستان کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پابندی کی واپسی کے بعد معمول کے مطابق سفر کریں اور حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد جاری رکھیں ۔