فیصل آباد + اسلام آباد(نمائندہ خصوصی+این این آئی) 9 مئی کیس میں سزا یافتہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو انسداد دہشت گردی عدالت نے جیل بھیج دیا۔ ذرائع کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا گزشتہ رات پشاور سے فیصل آباد آرہے تھے کہ انہیں اسلام آباد پولیس نے ڈی 12 سے گرفتار کرلیا۔ اسلام آباد پولیس نے حامد رضا کو فیصل آباد پولیس کے حوالے کیا۔ تھانہ سول لائن پولیس نے حامد رضا کو گذشتہ روز اے ٹی سی عدالت میں پیش کیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے صاحبزادہ حامد رضا کو جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔ رواں سال 31 جولائی کو فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے حامد رضا، عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل وزیر سمیت پی ٹی آئی کے 196 رہنماؤں اور کارکنوں کو 10 سال تک قید کی سزائیں سنائی تھیں۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حامد رضا سے بات ہوئی تھی ان کی گرفتاری نہیں ہوئی۔بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حامد رضا نے خود کو سرینڈر کیا ہے، یہ ان کی اپنی مرضی اور فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حامد رضا کا ایک ہی کیس ہے ان پر جو الزام لگایا ہے وہ بے بنیاد ہے۔انہوںنے کہاکہ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ ملاقات ہوگی، تیمارداری بھی ہوگی تو اچھی خبریں آئیں گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: حامد رضا کو

پڑھیں:

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا گرفتار

اسلام آباد:

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا پشاور سے فیصل آباد کی طرف سفر کر رہے تھے کہ اسلام آباد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔

قائم مقام چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حسن رضا نے گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی۔

دوسری جانب، اسلام آباد پولیس کی جانب سے صاحبزادہ حامد رضا کی گرفتاری کی تاحال تصدیق نہیں کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا کو فیصل آباد پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر جلاؤ گھیراؤ کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔

عدالت سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد پولیس سہیل آفریدی اور جنید اکبر کو گرفتار کرنے کے لیے اسلام آباد میں واقع خیبر پختونخوا ہاؤس پہنچی تھی تاہم وزیراعلیٰ وہاں موجود نہیں تھے۔

متعلقہ مضامین

  • سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا گرفتار، جیل منتقل
  • سنی اتحاد کونسل کے رہنما صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا گیا
  • سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا گرفتار، انسداد دہشت گردی عدالت پیش
  • سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما صاحبزادہ حامد رضا گرفتار، جیل منتقل
  • سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کو جیل منتقل کر دیا گیا
  • فیصل آباد: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا گرفتار
  • سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا گرفتار
  • سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا
  • سنی اتحاد کونسل کے سابق ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا گرفتار