سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا گرفتار، جیل منتقل
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین ، رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کرنے کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے سینٹرل جیل بھیج دیا۔ حامد رضا کو گرفتاری کے بعد فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں جیل بھجوا دیا۔ سول لائن پولیس صاحبزادہ حامد رضا کو سینٹرل جیل چھوڑ کر آئی۔صاحبزادہ حامد رضا کو سانحہ 9 مئی کیس میں 10 سال سزا کا حکم سنایا گیا تھا جو کہ مفرور تھے۔ صاحبزادہ حامد رضا کو گزشتہ رات اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بتایا تھا کہ صاحبزادہ حامد رضا پشاور سے فیصل آباد کی طرف سفر کر رہے تھے کہ اسلام آباد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔قائم مقام چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حسن رضا نے صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صاحبزادہ حامد رضا کو فیصل ا باد
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔