data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو فیصل آباد میں پولیس نے گرفتار کرلیا، حامد رضا متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب اور عدالت سے سزا یافتہ تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہیں گرفتار کر کے فیصل آباد سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا ہے، ان پر احتجاجی تحریکوں کے دوران حساس اداروں پر حملوں کے مقدمات درج تھے، جن میں مقامی عدالت نے انہیں 40 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

ذرائع کے مطابق پولیس کو ان کی گرفتاری کے لیے کافی عرصے سے کوششیں جاری تھیں تاہم وہ تاحال گرفتاری سے بچتے رہے۔

واضح رہے کہ صاحبزادہ حامد رضا نے رواں سال ستمبر میں تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ پارٹی کی ہدایت پر کیا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سنی اتحاد کونسل کے چئیرمین صاحبزادہ حامد رضا گرفتار

سنی اتحاد کونسل کے چئیرمین صاحبزادہ حامد رضا گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز) سنی اتحاد کونسل کے چئیرمین و سابق ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کر لیا گیا ۔

صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد D12 بائی پاس سے وفاقی پولیس نے گرفتار کیا گیا۔

صاحبزادہ حامد رضا کے ہمراہ انکے بھائی قائمقام چئیرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حسن رضا بھی تھے۔

صاحبزادہ حسن رضا نے ٹیلی فونک رابطہ میں گرفتاری کی تصدیق کردی۔

صاحبزادہ حسن رضا کے مطابق پشاور سے فیصل آباد آرہے تھے کہ اسلام آباد بائی پاس پر پولیس نے گرفتار کیا۔

قائمقام چئیرمین نے بتایا کہ صرف صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کیا گیا جبکہ ہمیں نہیں روکا گیا۔

صاحبزادہ حامد رضا کو آج کسی بھی وقت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت فیصل آباد میں پیش کیا جاسکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے کے پارلیمنٹ میں تعینات سٹاف کو نکالنے کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں،ترجمان قومی اسمبلی سی ڈی اے کے پارلیمنٹ میں تعینات سٹاف کو نکالنے کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں،ترجمان قومی اسمبلی چمن بارڈرپر فائرنگ، پاکستانی فورسز نے افغانستان کو بھر پورجواب دیا: وزارتِ اطلاعات افغانستان کی جانب سے چمن بارڈ ر پر سرحدی خلاف ورزی ، فورسزنے جارحیت کا موثر جواب دیا ، وزیر اطلاعات سپریم کورٹ میں ملازمین سے ملاقاتوں پر پابندی عائد، آفس آرڈر جاری وفاق صوبوں پر حملہ آور ،ستائیسویں ترمیم آئین و پارلیمنٹ کی روح کے منافی ہے،بیرسٹرگوہر رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کیخلاف کرپشن کیس نیب سے ایف آئی اے منتقل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا گرفتار، انسداد دہشت گردی عدالت پیش
  • سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما صاحبزادہ حامد رضا گرفتار، جیل منتقل
  • سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کو جیل منتقل کر دیا گیا
  • سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا، بھائی کا دعویٰ
  • فیصل آباد: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا گرفتار
  • سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضاکو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا
  • سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا گرفتار
  • سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا
  • سنی اتحاد کونسل کے چئیرمین صاحبزادہ حامد رضا گرفتار