قائم مقام چیئرمین سنی اتحاد کونسل، صاحبزادہ حسن رضا نے کہا ہے کہ میرے بھائی سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور رکنِ قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صاحبزادہ حامد رضا پشاور سے فیصل آباد کی جانب سفر کر رہے تھے تاکہ خود گرفتاری پیش کریں۔ راستے میں اسلام آباد کے علاقے ڈی-12 کے قریب پولیس نے ان کی گاڑیاں روک کر انہیں حراست میں لے لیا۔

مزید پڑھیں: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے عمران خان کو ’معشوق‘ قرار دے دیا

ان کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا اسلام آباد پولیس کو کسی بھی کیس میں مطلوب نہیں تھے، اور گرفتاری کی وجوہات سے متعلق تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ میری صاحبزادہ حسن رضا سے بات ہوئی، ان کے مطابق حامد رضا صاحب کو ڈی-12 کے قریب گرفتار کیا گیا ہے۔ آس پاس کے تھانوں سے معلوم کیا گیا مگر وہ وہاں موجود نہیں ہیں۔

میری ابھی صاحبزادہ حسن رضا صاحب سے جو بھائی ہیں حامد رضا صاحب کے اور اس وقت سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین ہیں ان سے بات ہوئی, جس میں انہوں نے مجھے یہ بتایا کہ حامد رضا صاحب جو کے پشاور سے فیصل آباد جا رہے تھے گرفتاری دینے کے لیے جس کا اعلان وہ دو دن پہلے کر چکے تھے- راستے میں ڈی… pic.

twitter.com/r1QotiOOkA

— Sheikh Waqas Akram (@SheikhWaqqas) November 7, 2025

صاحبزادہ حامد رضا کو 9 مئی مقدمہ میں 10 برس کی سزا

رکنِ قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو فیصل آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمے میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

یہ فیصلہ 31 جولائی 2025 کو سنایا گیا، جس میں عدالت نے حساس ادارے پر حملے اور غلام محمد آباد تھانے میں درج مقدمات کی سماعت مکمل کرنے کے بعد 108 افراد کو مختلف سزائیں سنائیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نئی مشکل میں پھنس گئی، سلمان اکرم راجا کے بعد صاحبزادہ حامد رضا بھی مستعفی

سزا پانے والوں میں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل اور دیگر رہنما بھی شامل تھے، جبکہ فواد چوہدری، زین قریشی اور چند دیگر شخصیات کو بری کر دیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

10 برس کی سزا 9 مئی ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم چیئرمین سنی اتحاد کونسل، رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا صاحبزادہ حسن رضا

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 10 برس کی سزا ترجمان پی ٹی ا ئی شیخ وقاص اکرم چیئرمین سنی اتحاد کونسل رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو سنی اتحاد کونسل کے اسلام آباد

پڑھیں:

قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا

محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار