لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید سمیت 4 شہداء کو پوری قوم کا سلام عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
اسلام آباد:
لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید سمیت 4 شہداء کی دوسری برسی آج منائی جارہی ہے۔
وطنِ عزیز کی سلامتی کے لئے پاک فوج کے بے شمار آفیسرز اور جوانوں نے اپنے خون کی قربانیاں دیں۔
لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدرشہید بے باک، نڈر اور وطن پر مر مٹنے کا عزم رکھنے والے جانباز مجاہد تھے جہنوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔
لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدرشہید نے دہشتگردوں کیخلاف وادی تیراہ میں آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
وادی تیراہ میں ہونے والے آپریشن میں نائیک خوشدل خان شہید، نائیک رفیق خان شہید اور لانس نائیک عبدالقدیر شہید نے بھی شہادت کو گلے لگایا۔
وادی تیراہ میں شہداء نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے اپنی جان کی قربانیاں دیں۔
لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر سمیت دیگر شہداء نے آخری سانس تک مادر وطن کا دفاع کیا، شہداء کی یہ عظیم اور لازوال قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن
پڑھیں:
لبنانی حکومت جنوبی علاقے کی عوام کیساتھ ہے، نواف سلام
علاقائی وفد سے اپنی ایک ملاقات میں لبنانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بے گھر اور معاشی مشکلات کا شکار ہونے والے شہری، حکومت کی براہ راست ذمے داری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے وزیراعظم "نواف سلام" نے جنوبی علاقوں پر مسلسل صیہونی جارحیت کے خلاف ایک مشترکہ قومی منصوبہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جنوبی لبنان کی لوکل باڈیز عہدیداروں سے ملاقات میں کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بے گھر اور معاشی مشکلات کا شکار ہونے والے شہری، حکومت کی براہ راست ذمے داری ہیں۔ نواف سلام نے کہا کہ لبنان کی قومی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ میں جنوبی علاقے کے لوگوں کا بنیادی و کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے لوکل باڈیز شخصیات سے تعمیر نو کے لئے فنڈز کی فراہمی کا وعدہ کیا۔ اس ملاقات میں مذکورہ وفد نے متاثرہ دیہاتوں کی صورت حال کی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے اپنے مطالبات پر مشتمل ایک مجموعہ حکومت کے حوالے کیا۔ ان مطالبات میں رہائشی سبسڈی، متاثرہ خاندانوں کے لئے سماجی حمایت کی فراہمی، تعلیم، صحت اور سرکاری اداروں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا شامل ہے۔
ان نمائندوں نے خبردار کیا کہ ہزاروں خاندان، مسلسل 3 سالوں سے بے گھروں جیسی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سماجی و اقتصادی استحکام کو یقینی بنانے اور جنوبی لبنان سے جبری نقل مکانی کو روکنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔ کہا جا رہا ہے کہ قبل ازیں نواف سلام نے لبنان میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر "جنین ھنس پلاسخارٹ" سے بھی ملاقات کی۔ جس میں دونوں فریقوں نے جنوبی لبنان میں سیاسی اور سلامتی کے حالیہ واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر نواف سلام نے امن برقرار رکھنے کے لئے اقوام متحدہ کی وابستگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، اسرائیل سے سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی مکمل پابندی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی رژیم کے حملوں اور خلاف ورزیوں کے تسلسل کو روکا جائے۔