پنجاب میں خصوصی افراد کیلئے وظیفہ مقرر کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
سٹی42: پنجاب میں خصوصی افراد کے لیے وظیفہ کا اعلان کیا گیا ہے۔
ہمت کارڈ رکھنے والے افراد کو ہر 3 ماہ بعد ساڑھے 10 ہزار روپے دیے جائیں گے جبکہ نابینا افراد کو 12 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے اور ان کے لیے وہیل چیئرز بھی مہیا کی جائیں گی۔
خصوصی افراد اپنا ’’سپیشل پرسن‘‘ شناختی کارڈ بنوا سکتے ہیں۔ امداد کے خواہش مند اپنا شناختی کارڈ نمبر 8123 پر میسج کر کے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
ڈالر کی قیمت میں کمی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے بڑھانے کا فیصلہ
سٹی42:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان, وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک جرمانے بڑھانے کی منظوری دے دی۔
قوانین کی خلاف ورزی پر اب نہ صرف بھاری جرمانے بلکہ ڈرائیونگ لائسنس کی معطلی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ حکام کے مطابق موٹر سائیکل سواروں پر ہر خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ زیادہ سے زیادہ جرمانہ 20 ہزار روپے تک بڑھا دیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی
ہر خلاف ورزی پر 2 سے 4 پوائنٹس کی کٹوتی کی جائے گی اور اگر کسی ڈرائیور کے سالانہ 20 پوائنٹس کٹ گئے تو اس کا لائسنس 2 ماہ سے 1 سال تک معطل کیا جا سکے گا۔
دو ہزار سی سی سے بڑی گاڑیوں کی اوورسپیڈنگ پر 20 ہزار روپے جرمانہ اور 4 پوائنٹس کی کٹوتی ہو گی۔ اسی طرح ٹریفک سگنل توڑنے اور اوورلوڈنگ پر بھی 15 ہزار تک جرمانہ اور 4 پوائنٹس کی کٹوتی کی جائے گی۔
ون وے کی خلاف ورزی پر بھی 15 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ اور جائیداد کی لیز پر عائد ٹیکس معطل کر دیا