اسلام آباد خبرنگار خصوصی) 61 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب پاک فضائیہ کے ائیروسپیس پاور سنٹر آف ایکسیلینس میں منعقد کی گئی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تقریب کے مہمانِ خصوصی ائیروائس مارشل محمد عاصم رانا، ائیر آفیسر کمانڈنگ، سنٹرل ائیر کمانڈ پی اے ایف تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کورس کے شرکاء کی غیر معمولی لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور ثابت قدمی کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگی تیاری پاک فضائیہ کے عملی نظریے (Operational Doctrine) کی بنیاد ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پاک فضائیہ کا ایرو سپیس پاور سینٹر آف ایکسیلینس (PAF ACE) حربی مہارت کا گہوارہ ہے جہاں فضائی جنگ کے جدید تصورات کو آزمایا، بہتر بنایا اور عملی نظریات میں ڈھالا جا تا ہے۔ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، چیف آف دی ائیر سٹاف، پاک فضائیہ کی بصیرت افروز قیادت کا حوالہ دیتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے کہا کہ پاک فضائیہ اپنی قیادت کی رہنمائی میں ایک غیر معمولی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ائیر چیف کی جانب سے شروع کی گئی جامع جدید کاری کی مہم نے ایک بے مثال ترقی کے دور کا آغاز کیا ہے۔ تقریب میں سینئر عسکری افسران،  فیلڈ کمانڈرز  اور پاک فضائیہ کی مختلف فارمیشنز سے تعلق رکھنے والے انسٹرکٹرز نے شرکت کی، جس سے اس موقع کی اہمیت مزید اجاگر ہوئی جو پاک فضائیہ کے عملی کیلنڈر کا ایک نمایاں سنگ میل ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاک فضائیہ کے

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا