کچے میں مارے جانیوالے 8 ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی، انتہائی مطلوب ڈاکو شامل
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
گھوٹکی کے علاقے رونتی کچہ میں آپریشن کے دوران مارے جانے والے 8 مطلوب ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی۔ڈی آئی جی سکھر فیصل عبداللہ کے مطابق ہلاک ڈاکو سندھ و پنجاب کے سنگین جرائم میں انتہائی مطلوب تھے، اس آپریشن میں سندھ و پنجاب کے 20 سے زائد انعام یافتہ ڈاکو زخمی بھی ہوئے ہیں، آپریشن میں رینجرز اور وفاقی سول انٹیلی جنس ایجنسی کی مکمل معاونت حاصل ہے۔ڈی آئی جی نے بتایا کہ رونتی کچا آپریشن میں 12 ڈاکو ہلاک ہوئے اورایک پولیس اہلکار شہید ہوا، ہلاک ڈاکو سوبوعرف گونو شر 13 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا جن میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کے کیسز بھی شامل ہیں۔ڈی آئی جی نے کہا کہ اکبرعرف اکبری شر 2 پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت 17 سے زائد سنگین جرائم میں مطلوب تھا، شاہنواز عرف شاہوکوش 12 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا اور اس پر 50 لاکھ روپے انعام تھا۔ڈی آئی جی فیصل عبداللہ نے مزید بتایا کہ ڈاکو جاگن عرف ودیوکوش 5 پولیس افسران و اہلکاروں کے قتل میں مطلوب تھا اور غلام عرف جانب شر 21 سے زائد مقدمات سمیت متعدد اہلکاروں کے قتل میں مطلوب تھا۔ڈی آئی جی سکھر کے مطابق نذیر شر 8 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا، غشو عرف گل شیر 3 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا جب کہ قربان شر کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اہلکاروں کے قتل میں مطلوب تھا ڈی ا ئی جی
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔