ایوانِ بالا کا اجلاس تاخیر سے شروع، 27ویں آئینی ترمیمی بل پیش
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت ایوانِ بالا کا اجلاس ایک گھنٹہ پچاس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے وقفہ سوالات معطل کرنے کی تجویز دی جسے وزیرِ پارلیمانی امور نے تحریک کی صورت میں ایوان کے سامنے پیش کیا۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دیتے ہوئے وقفہ سوالات معطل کر دیا۔
بعد ازاں وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے ترمیمی بل کو مزید غور و جائزے کے لیے قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کو ریفر کر دیا۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی مجوزہ ترمیم کے نکات پر تفصیلی بحث کے بعد اپنی سفارشات ایوان میں پیش کرے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔