Jasarat News:
2026-07-24@07:57:44 GMT

انٹرنیٹ سروس کی معطلی:پی آئی اے کے تمام شعبوں میں کام ٹھپ

اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251108-08-20

 

 

اسلام آباد‘کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ نے رات 12 بجے سے انٹرنیٹ سروس کو بند کر دیا ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ سروس رات 12 بجے سے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔موبائل فون سروس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔جڑواں شہروں کو ملانے والی تمام مرکزی شاہراہوں پر پولیس کی بھاری نفری بھی لگا دی گئی ہے۔اسلام آباد ہائی وے اور فیض آباد فلائی اوور کی نچلی شاہراہ پر صرف ایک لین ٹریفک کے لیے کھولی گئی ہے۔ مرکزی شاہراہوں پر رکاوٹوں کی وجہ سے سروس روڈ پر شدید ٹریفک جام ہے۔ قومی ائر لائنز (پی آئی اے) ہیڈآفس کراچی میں 24 گھنٹوں سے انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے کراچی میں تمام شعبوں میں انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے کام ٹھپ ہوکررہ گیا،  انٹر نیٹ گزشتہ روزڈیٹا سینٹرمیں اچانک آگ لگنے سے متاثرہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز پی آئی اے کے ڈیٹا سینٹر میں آگ سے یو پی ایس بیٹری متاثرہوئی ہے۔ دوسری جانب تا حال انٹر نیٹ سروس معطل ہونے سے پی آئی اے کے کراچی دفاتر میں انٹرنیٹ سروس بحال نہیں ہوئی، جس سے عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انٹرنیٹ سروس پی ا ئی اے کے

پڑھیں:

پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش

فوٹو: فائل

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔

پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔

سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • ویژن 2030 نے سعودی معاشرے کو نئی سمت دے دی، خواتین، صحت اور ثقافت کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش