اجتماعِ عام خواتین و طالبات کیلیے انقلابی پیغام ہوگا‘جاوداں فہیم
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251108-08-9
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کا لاہور مینار پاکستان میں 21تا23نومبر کو ہونے والے اجتماع عام کے حوالے سے دفتر جماعت اسلامی کراچی ادارہ نور حق کراچی میں صدر ویمن وِنگ جاوداں فہیم کی زیر صدارت میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں اجتماعِ عام کی تیاریوں اور انتظامی اُمور کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔ اجلاس کے دوران مختلف کمیٹیوں کی پیش رفت، منصوبہ بندی اور موجودہ ورکنگ رپورٹ پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں طعام، فراہمی آب، ٹرانسپورٹ، اطلاعات، تزئین و آرائش، نظم و ضبط اور دیگر اہم شعبوں سمیت تمام اہم کمیٹیوں کی تنظیم نو مکمل کی گئی جبکہ نگرانات کو اُن کے فرائض اور اہداف سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر صدر ویمن ونگ کراچی جاوداں فہیم نے تمام ذمے داران کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعِ عام کراچی کی خواتین اور طالبات کے لیے ایک انقلابی پیغام ثابت ہوگا۔جو شہر میں امید، تبدیلی اور شعور کی نئی لہر پیدا کرے گا۔ناظمہ اجتماع کراچی ندیمہ تسنیم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعِ عام ایک بڑی دینی، دعوتی اور تنظیمی کاوش ہے جس میں نظم و ضبط، مؤثر منصوبہ بندی اور جذبہ عمل بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے تمام کمیٹیوں پر زور دیا کہ وہ پوری محنت اور ہم آہنگی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں تاکہ اجتماعِ عام کو ایک مثالی اور کامیاب پروگرام بنایا جا سکے۔اس موقع پر نائب ناظمہ کراچی حاجرہ عرفان نے کہا کہ اجتماعِ عام محض ایک اجتماع نہیں بلکہ ایک نئے عزم، فکری بیداری اور ظلم و جبر کے نظام کے خاتمے کی تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ٹیمیں پوری لگن، جذبے اور نظم کے ساتھ اپنے اپنے شعبوں میں سرگرمِ عمل ہیں اور ان شاء اللہ یہ اجتماع ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔اس موقع پر معاون کراچی سمیہ اسلم بھی موجود تھیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔