منظم خواتین ہی اسلامی انقلاب کی ضامن ہیں‘سمیہ اسلم‘ہاجرہ عرفان
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) جماعت اسلامی وومن ونگ ضلع شمالی کے تحت اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم تنظیمی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں معاون کراچی سمیہ اسلم اور نائب ناظمہ کراچی ہاجرہ عرفان نے خصوصی شرکت کی اور تنظیمی نظم و ضبط، ذمہ داریوں کی تقسیم، خواتین کارکنان کی عملی شمولیت اور دعوتی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔ضلع ناظمہ سحر سلطانہ و دیگر نظم، علاقائی ناظمات اور ذمے داران نے اس تربیتی نشست میں شرکت کی۔ معاون کراچی سمیہ اسلم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اجتماع عام کی کامیابی کے لیے خواتین کی تنظیمی صلاحیتیں کلیدی کردار ادا کریں گی۔ اجتماع عام صرف ایک پروگرام نہیں بلکہ تحریک کی روح کو تازہ کرنے اور نئے عزم کے اظہار کا موقع ہے۔ خواتین کارکنان کو چاہیے کہ وہ نظم و ضبط، خدمت اور قربانی کے جذبے کے ساتھ اس مقصد کی تکمیل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ نائب ناظمہ کراچی ہاجرہ عرفان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری منظم اور باکردار خواتین ہی اسلامی انقلاب کی ضامن ہیں۔اجتماع عام میں بھرپور شرکت دراصل اپنے نظریے کو زندہ کرنے کی علامت ہے اور منظم خواتین ہی اسلامی انقلاب کی ضامن ہیں۔ ناظمہ ضلع سحر سلطانہ نے مزید کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم اپنی تمام توانائیاں حق کے پیغام کو عام کرنے میں صرف کریں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ خواتین، نظم کی پکار پر اپنی بہترین تنظیمی صلاحیتوں کے ساتھ اجتماع عام کی کامیابی کو یقینی بنائیں گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حیدرآباد ،دعوت اسلامی کے تحت آج قافلہ اجتماع کا انعقاد ہوگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) دعوت اسلامی حیدرآباد کے زیر اہتمام آج7نومبر بروز جمعۃ المبارک بعد نماز عشا ء حیدرآباد کے تعلقہ لطیف آبادمیں واقع باغ مصطفی گرائونڈیونٹ نمبر 8میں عظیم الشان مرکزی قافلہ اجتماع کا انعقاد کیا جا رہاہے ۔اجتماع سے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگراں الحاج محمد عمران عطاری دامت برکاتہ عالیہ بیان کریں گے ۔یہ بات رکن شوری و نگراں اندرون سندھ حاجی محمد علی عطاری نے اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے باغ مصطفی گرائونڈلطیف آباد یونٹ نمبر 8میں ذمہ داران سے مشورہ کرتے ہوئے کہی ۔ انہوںنے بتایاکہ اجتماع کے بعد ایک ایک ماہ ۔ بارہ بارہ دن اور تین تین دن کے قافلے بھی راہ خدا عزو جل میں سفر کریں گے ۔ماہ نومبر ،ماہ قافلہ ہے اس لئے تمام عاشقان رسول،حیدرآباد شہر کے ہرذیلی حلقے و دیگر شعبہ جات ذمہ داران اس کیلئے کوشش کریں ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی قافلہ اجتماع کیلئے نماز جمعہ کے اجتماعات اعلانات کرائے جائیں ۔ما شاء اللہ تمام شعبہ جات کے ذمہ داران حیدر آباد اجتماع کی تیاریوں میں مصروف عمل ہیں اور زور و شور سے تیاریاںجاری ہیںاوراس کے ساتھ ہی اجتماع کی دعوت دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔انہوںنے کہا کہ اللہ کریم اجتماع کیلئے ہم سب کی کوششیں اپنی قبول فرمائے ۔ تمام عاشقان رسول الحاج محمد عمران عطاری کا بیان بھی سنیں گے اور قافلوں کو سفر پر روانہ کروائیں گے۔