پنجاب بدستور بد ترین اسموگ کی لپیٹ میں جس کے باعث    پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔  بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق قصور میں سب سے زیادہ 686 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ رائے ونڈ میں 601، گوجرانوالہ میں 442، فیصل آباد میں 337 اور شیخوپورہ میں 358 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 450 ہے۔ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور تیسرے نمبر پر ہے۔  محکمہ ماحولیات نے کہا کہ برکی روڈ، شاہدرہ، ملتان روڈ، جی ٹی روڈ، ایجرٹن روڈ پر اے کیو آئی 500 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ بھارت سے آنے والی آلودہ مشرقی ہوائیں لاہور کے فضائی معیار پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ لاہور کا اوسط اے کیو آئی 320 تا 360 تک رہنے کا امکان ہے۔ فضا میں آلودگی کی شرح بلند مگر قابو میں ہے۔ دوپہر 1 بجے سے 5 بجے تک فضائی معیار میں بہتری کا امکان ہے۔  طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال اور بغیر ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سموگ کی شدت میں خطرناک اضافہ، لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

 پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث فضا انتہائی مضرِ صحت سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کے مطابق لاہور ایک بار پھر دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں سرفہرست رہا، جہاں آلودگی کی سطح 485 ریکارڈ کی گئی۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 445 کے انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ پنجاب کے دیگر شہروں میں صورتحال اس سے بھی زیادہ تشویشناک ہے . فیصل آباد میں ایئر کوالٹی انڈیکس 833، گوجرانوالہ میں 764 جبکہ ملتان میں 305 تک پہنچ گیا، جس سے فضا انسانی صحت کے لیے نہایت خطرناک ہو گئی ہے۔ محکمہ ماحولیات نے سموگ کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر انسدادی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔ تمام اضلاع میں ڈرائی سویپنگ (خشک صفائی) پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ شاہراہوں پر چونے سے صفائی کرنے پر بھی مکمل طور پر روک لگا دی گئی ہے۔ ماہرین ماحولیات نے خبردار کیا ہے کہ سموگ کی موجودہ شدت سانس، آنکھوں اور جلد کی بیماریوں میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز اور ماسک کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی آلودہ ہواؤں سے پنجاب میں فضائی آلودگی بڑھ گئی، شہریوں کو بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت
  • بھارت سے آنے والی آلودہ ہواؤں نے پنجاب کا فضائی معیار خطرناک حد تک گرا دیا
  • پنجاب میں ائیر کوالٹی انتہائی خطرناک سطح پر پہنچ گیا، شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے
  • پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی
  • اسموگ کی صورتحال مزید خراب، فضائی آلودگی میں فیصل آباد کا پہلا نمبر
  • پنجاب کے وسطی علاقے آج بھی فضائی آلودگی کی لپیٹ میں
  • پنجاب میں اسموگ الرٹ، ٹریفک حکام کو سخت ایکشن کا حکم
  • لاہور کی فضائی آلودگی کم کرنے کے لیے جنگل نما حد بندی، 48 لاکھ پودے لگانے کا منصوبہ
  • سموگ کی شدت میں خطرناک اضافہ، لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار