اجتماعِ عام منظم اور باوقار اجتماعیت کا مظہر ہوگا، شگفتہ ابراہیم
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251105-08-14
کراچی (اسٹاف رپورٹر)نائب نگرانِ اجتماعِ عام شگفتہ ابراہیم اور عائشہ ظہیر نے اضلاع کی سطح پر ہونے والی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ٹرانسپورٹ، تزئین و آرائش، سامانِ سفر اور دیگر انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، جس پر نگرانِ اجتماع نے اطمینان کا اظہار کیا۔شگفتہ ابراہیم نے کہا کہ اجتماعِ عام صرف ایک پروگرام نہیں بلکہ منظم اور باوقار اجتماعیت کا مظہر ہوگا۔ہر شعبہ اپنی ذمے داری کو عبادت سمجھ کر انجام دے، تاکہ آنے والی مہمان خواتین کو بہترین سہولت اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے تمام اضلاع کو ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹ کے انتظامات میں وقت، راستوں اور رہنمائی پوائنٹس کو حتمی شکل دی جائے جبکہ تزئین و آرائش میں استقبالیہ، اسٹیج اور رہائشی خیموں کی تیاریوں کو معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔سامانِ سفر اور صفائی کے شعبہ جات کو بھی نظم و ضبط اور سہولت مہمان کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں انتظامی کمیٹیوں نے اپنے کام کا 80 فیصد حصہ مکمل کر لیا ہے جبکہ باقی انتظامات آئندہ ہفتے تک مکمل کر لیے جائیں گے۔ شگفتہ ابراہیم نے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ سندھ کی خواتین اپنی تنظیمی صلاحیت اور جذبہ خدمت سے اس اجتماع کو مثالی نظم و ترتیب کی علامت بنا دیں گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی : پاک فوج کی کاوشوں کا مظہر
پاک فوج کی کاوشوں سے گوادر کے نوجوانوں کے لیے عالمی معیار کا ایک بے مثال تعلیمی ادارہ گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی خطے میں ترقی، تعلیم اور ہنرمندی کی علامت بن چکا ہے۔
یہ ادارہ 2005 سے گوادر اور مکران ڈویژن کے نوجوانوں کو جدید فنی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کر رہا ہے، تاکہ وہ قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنے ہنر کا لوہا منوا سکیں۔
کمانڈر گوادر ڈویژن نے انسٹیٹیوٹ کے ہونہار طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں انہوں نے نوجوانوں کے عزم اور قابلیت کو سراہا۔ اس موقع پر کمانڈر گوادر ڈویژن نے کہا کہ یہاں کے طلبہ بین الاقوامی معیار کی تکنیکی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور یہی نوجوان پاکستان کے تابناک مستقبل کے معمار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کا کردار وطن کی تعمیر و ترقی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ تعلیم کے ساتھ دیانتداری اور خلوصِ نیت کے ساتھ محنت ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں۔
کمانڈر گوادر ڈویژن نے طلبہ کو نصیحت کی کہ اپنی صلاحیتیں علم و تحقیق کے فروغ میں صرف کریں، کیونکہ پاکستان کا مستقبل اُن باصلاحیت نوجوانوں سے جڑا ہے جو اپنی کامیابی کے ساتھ وطن کی ترقی کا عزم رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی پاک فوج کے اُس عزم و وژن کا مظہر ہے جو بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم، روزگار اور خود انحصاری کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے۔