اجتماع عام ظالم نظام پر کاری ضرب ہوگا، آسیہ جمیل
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-08-13
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظمہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع کیماڑی آسیہ جمیل نے ضلع کیماڑی میں اجتماع عام کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا اجتماع عام اس ظالم نظام پر کاری ضرب ہو گا، اجتماع عام پاکستان کا سلوگن’’ بدل دو نظام‘‘ پورے ملک میں حقیقی تبدیلی کا نقطہ آغاز ہوگا ،اس وقت جب وطن عزیز ہر طرف سے سنگین حالت سے دوچار ہے یہ اجتماع عوام کے لیے مسائل کا حل اور امید کی کرن ثابت ہوگا۔ انہوں نے کارکنان کو اپنی دعوتی سرگرمیاں تیز تر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عام خواتین اور یوتھ تک رسائی حاصل کر کے انہیں اس عظیم الشان اجتماع میں شرکت پر آمادہ کریں کیونکہ اس اجتماع میں خواتین کے مسائل اور ان کے لیے مختلف میدانوں میں آگے بڑھنے کے حوالے سے جماعت اسلامی کا کردار مثالی ہے ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور میں بلوچستان کا مقدمہ عوام کے سامنے رکھیں گے، مولانا ہدایت الرحمان
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے۔ انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والے جماعت اسلامی کے مرکزی اجتماع میں بلوچستان کا مقدمہ پیش کریں گے۔ ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے۔ انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیں۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ہر دس سال بعد جماعت اسلامی کا مرکزی اجتماع ہوتا ہے۔ اس سال 21 سے 23 نومبر تک مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کا مرکزی اجتماع ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ "بدل دو نظام" کے عنوان سے عظیم الشان اجتماع ہوگا۔ جس میں بلوچستان بھر سے لوگ شرکت کریں گے۔ لاہور میں بلوچستان کا مقدمہ پاکستان کے عوام کے سامنے رکھیں گے۔ بلوچستان کے لوگ محب وطن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر چند خاندانوں نے قبضہ کیا ہے۔ بااثر شخصیات کے لئے رات بارہ بجے عدالتیں کھولتی ہیں۔ ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔