data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251104-08-11

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع ائرپورٹ کی ناظمہ ساجدہ تنویر نے علاقہ ملیر کینٹ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 21،22اور23نومبر کو منعقد اجتماعِ عام ایک فیصلہ کن عوامی جدوجہد کی ابتدا ہے۔ یہ اجتماع صرف ایک جلسہ نہیں، بلکہ تبدیلی کی جانب بڑھتے ہوئے قدم ہیں، انہوں نے  مزید کہا کہ ’’بدل دو نظام‘‘ کے عزم کے ساتھ ہونے والا یہ عظیم اجتماع عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی بحالی، اسلامی نظام کے نفاذ اور باوقار زندگی کی امید دے گا۔ خواتین کے حقوق کے حصول کے لیے یہ ایک نئی سمت متعین کرے گا۔انھوں توقع ظاہر کی کہ ضلع ائر پورٹ سے خواتین کی بڑی تعداد اس اجتماع میں شرکت کے لیے تیار ہوںگی ۔آخر میں شرکا سے مالی تعاون کی اپیل بھی کی گئی جبکہ شرکا نے ہر قسم کی جانی و مالی قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ زوم پر جبکہ صوبائی جنرل سیکرٹری محمد یوسف، امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد حنیف شیخ مرکز تبلیغ اسلام میں اجتماع ارکان سے خطاب کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ

متعلقہ مضامین