اجتماع عام نظام کی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ‘ ساجدہ تنویر
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251106-08-6
کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع ائرپورٹ کی ناظمہ ساجدہ تنویر نے اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجتماع عام محض ایک اجتماع نہیں بلکہ جماعت اسلامی کی دعوتی، تربیتی اور تنظیمی سرگرمیوں کا عملی مظہر ہے۔ یہ وہ پلیٹ فارم ہے جو جدوجہد کے عملی تقاضوں کو پورا کرتا ہے اور نظام کی تبدیلی کا پیش خیمہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ اخلاص کے ساتھ کیا گیا کوئی بھی کام رائیگاں نہیں جاتا، اللہ تعالیٰ اس کا اجر ضرور دیتا ہے۔ اس لیے کارکنان بھرپور جذبے اور اخلاص کے ساتھ تیاری کریں، لوگوں کو شرکت پر آمادہ کریں اور فنڈز کے حصول کے لیے بھی کوشش کریں۔ ارکان، کارکنان اور ممبران اپنی ذمے داریوں کو سمجھتے ہوئے مکمل تیاری رکھیں اور اپنی پلاننگ پر خصوصی توجہ دیں۔ بریفنگ میں ناظمہ علاقہ جات، ان کی ٹیمز اور دیگر ذمے داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجتماع کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، تنظیمی اہداف اور حکمت عملی پر رہنمائی فراہم کی گئی۔ ناظمہ ضلع نے ٹیمز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی منصوبہ بندی کو مضبوط رکھیں اور ذمے داری کے ساتھ اپنے اہداف کی تکمیل کی طرف بڑھیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔