WE News:
2026-07-24@02:44:56 GMT

کوئٹہ: پی ٹی آئی جلسے کے پیش نظر راستے بند، انٹرنیٹ سروس معطل

اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT

کوئٹہ: پی ٹی آئی جلسے کے پیش نظر راستے بند، انٹرنیٹ سروس معطل

پاکستان تحریکِ انصاف اور تحریکِ تحفظ آئین پاکستان کے ریلوے ہاکی گراؤنڈ میں آج ہونے والے اعلان کردہ جلسے کے باعث شہر بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے مختلف مرکزی شاہراہوں اور داخلی راستوں کو ٹرکوں اور کنٹینرز کے ذریعے بند کر دیا ہے، جس سے شہریوں، بالخصوص اسکول و کالج جانے والے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق، شہر کے کئی علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری مختلف مقامات پر تعینات ہے۔

یہ بھی پڑھیے پی ٹی آئی کا کوئٹہ جلسہ خطرے میں، ضلعی انتظامیہ نے اجازت کی درخواست مسترد کردی

ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، جبکہ صوبے بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ ہے۔ حکام کے مطابق، کسی بھی بڑے عوامی اجتماع سے امن و امان کی صورتحال متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

تاہم، پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت کا کہنا ہے کہ جلسہ ہر صورت ریلوے ہاکی گراؤنڈ میں ہی ہوگا، اور صوبے بھر سے کارکنان کوئٹہ پہنچ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے کوئٹہ سے بذریعہ جعفر ایکسپریس ڈاک کی ترسیل کیوں معطل ہوئی؟

شہر میں صورتحال کشیدہ ہے اور عوام و ٹرانسپورٹ کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

کوئٹہ پی ٹی آئی جلسہ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کوئٹہ پی ٹی ا ئی جلسہ

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع