Jasarat News:
2026-07-24@03:45:41 GMT

ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف حکومت سندھ کی اپیل مسترد

اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251108-08-4

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالت عظمیٰ کراچی رجسٹری نے محکمہ صحت سندھ کے ملازم کی ترقی کا کیس، عدالت نے سروس ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف حکومت سندھ کی اپیل مسترد کردی ۔ سروس ٹریبونل نے محکمہ صحت سندھ کے ملازم ڈاکٹر خداداد کو 2012 سے 19 گریڈ میں ترقی دینے کا حکم دیا تھا درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ حکومت سندھ نے سروس ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا، خداداد  کو 2016 میں جھوٹے الزامات پر برطرف کیا تھا، عدالت سے ڈاکٹر خداداد کی بحالی ممکن ہوئی، بحالی کے بعد انہیں ترقی نہیں دی گئی، درخواست گزار کے ساتھ بھرتی ہونے والے 2012 سے ہی 19 گریڈ میں ترقی حاصل کر چکے ہیں، ہم نے حصول انصاف کیلیے سروس ٹریبونل میں درخواست دے دی، حکومت سندھ نے ریٹائر منٹ سے ایک روز قبل درخواست گزار کو 19 گریڈ میں ترقی دے دی، بعدازاں سروس ٹریبونل نے 2012 سے ڈاکٹر خداداد کو گریڈ 19 میں ترقی کا حکم دیا، عدالت نے سروس ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سندھ حکومت کی اپیل مسترد کردی۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حکومت سندھ

پڑھیں:

نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی

راولپنڈی:

ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کی گائنی وارڈ کی نرسری میں زیرِ علاج 23 روزہ نومولود بچی کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا پراسرار طور پر کٹ جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جبکہ متاثرہ بچی کے والد نے واقعے پر پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

متاثرہ بچی کے والد قیصر محمود نے بتایا کہ وہ ضلع اٹک کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر ہیں۔ ان کے مطابق ان کی بیٹی کی پیدائش ہولی فیملی ہسپتال میں ہوئی تھی اور پیدائش کے بعد سے بچی کو نرسری میں رکھا گیا ہے۔

والد کا کہنا ہے کہ جب وہ آج اپنی 23 روزہ بیٹی سے ملنے ہسپتال پہنچے تو دیکھا کہ اس کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹا ہوا تھا۔ انہوں نے فوری طور پر ڈاکٹروں سے اس بارے میں استفسار کیا۔

قیصر محمود کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ انگوٹھا نرس سے غلطی سے کٹ گیا۔ تاہم ان کے بقول ہسپتال انتظامیہ نے صرف انکوائری کی یقین دہانی کرائی نہ واقعے کی وجہ واضح کی گئی اور نہ ہی اب تک کسی ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی گئی۔

متاثرہ والد نے انصاف کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد ابتدائی چھان بین مکمل کر لی گئی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اس سنگین واقعے پر ہولی فیملی ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع