خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری—فائل فوٹو

خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مملکتِ بحرین کی بصیرت افروز قیادت اور اس کے بامعنی اقدام کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں، شہزادی سبیکہ بنتِ ابراہیم الخلیفہ گلوبل ایوارڈ برائے خواتین کی بااختیاری کی تقریب میں شرکت باعثِ اعزاز ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں صنفی مساوات کو فروغ دینے اور خواتین کو بااختیار بنانے کی کوشش کو سراہتے ہیں، یہ ایوارڈ خواتین کی شمولیت، انصاف اور مواقع کی نمائندگی کرتا ہے۔

کراچی: پولیو کیخلاف جنگ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے: آصفہ بھٹو زرداری

پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پولیو کے خلاف جنگ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا صرف انصاف کا تقاضہ نہیں بلکہ یہ پائیدار ترقی کے دروازے کھلنے کی کنجی ہے، محترمہ فاطمہ جناح سے لے کر شہید بے نظیر بھٹو تک خواتین کی پُر عزم قیادت میسر رہی ہے، ان کی قیادت نے ناصرف سیاست بلکہ پاکستان کے معاشرتی ڈھانچے کو بھی بدل دیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو نے اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم منتخب ہو کر دنیا میں خواتین کی قیادت کے معنی بدل دیے، انہوں نے لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام اور لڑکیوں کی تعلیم جیسے اقدامات کیے۔

خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو کی زندگی آج بھی ایک مصنف اور خوش حال قوم کا خواب دیکھنے والے ہر پاکستانی کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: صفہ بھٹو زرداری ا صفہ بھٹو کہنا ہے کہ خواتین کی

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار