نریندر مودی ووٹ چوری کرکے بھارت کے وزیراعظم بنے ہیں، راہل گاندھی
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے نامہ نگاروں سے کہا کہ انہیں نوٹ کرنا چاہیئے کہ الیکشن کمیشن نے انکے کسی بھی الزام کا جواب نہیں دیا ہے، جس میں جعلی ووٹ اور جعلی تصاویر شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے لیڈر و رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ جنریشن زیڈ (جین زیڈ) اور ہندوستان کے نوجوانوں کے سامنے ثابت کریں گے کہ نریندر مودی انتخابات میں دھاندلی کر کے وزیراعظم بنے۔ نئی دہلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس ملک کے نوجوانوں اور جنریشن زیڈ کو واضح طور پر دکھائے گی کہ کس طرح بی جے پی انتخابات میں چوری کرتی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس نے ہریانہ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں بھی ایسا ہی کیا ہے۔ دریں اثنا بی جے پی نے بڑے پیمانے پر ووٹ چوری کے راہل گاندھی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ بی جے پی نے کانگریس لیڈر پر اپنی ناکامیوں کو چھپانے اور ملک کی جمہوریت کو بدنام کرنے کے لئے الیکشن کمیشن پر سوال اٹھانے کا الزام لگایا ہے۔
کانگریس کے سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ ووٹ چوری کو بے نقاب کرنے کا عمل جاری ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ان کے پاس ووٹر کی چوری کو بے نقاب کرنے کے لئے کافی مواد موجود ہے۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ ہم ہندوستان کی جنریشن زیڈ یعنی نوجوانوں کو واضح طور پر دکھائیں گے کہ نریندر مودی الیکشن چوری کرکے وزیراعظم بنے اور بی جے پی الیکشن چراتی ہے، ہم یہ واضح طور پر بتائیں گے، جس میں کوئی شک نہیں ہوگا۔ اپنی پریس کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ گزشتہ سال کے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ہریانہ انتخابات کوئی ایمانداری سے انتخاب نہیں تھے، یہاں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے۔
راہل گاندھی نے نامہ نگاروں سے کہا کہ انہیں نوٹ کرنا چاہیئے کہ الیکشن کمیشن نے ان کے کسی بھی الزام کا جواب نہیں دیا ہے، جس میں جعلی ووٹ اور جعلی تصاویر شامل ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی الیکشن کمیشن کا دفاع کر رہی ہے لیکن وہ ان کے دعوؤں کی تردید نہیں کر رہی ہے۔ انتخابی فہرست کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ 25 لاکھ اندراجات جعلی ہیں اور الیکشن کمیشن نے بی جے پی کی جیت کو یقینی بنانے کے لئے بی جے پی کے ساتھ ملی بھگت کی ہے۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میڈیا یہاں ووٹنگ کے برازیلی ماڈل جیسی معمولی مثالیں پیش کر رہا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ نریندر مودی، امت شاہ اور الیکشن کمیشن مل کر آئین پر حملہ کر رہے ہیں۔
راہل گاندھی نے کہا کہ آئین کہتا ہے ایک شخص، ایک ووٹ لیکن ہریانہ سے پتہ چلتا ہے کہ ہریانہ میں ایک شخص، ایک ووٹ کا کوئی انتظام نہیں تھا۔ ہریانہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک آدمی نے متعدد ووٹ ڈالے، برازیل کی ایک خاتون نے ووٹ کاسٹ کیا۔ ایک پولنگ اسٹیشن پر ایک خاتون کی 200 تصاویر تھیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بہار میں بھی ایسا ہی ہونے والا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں برازیلین خاتون لاریسا نیری کے حوالے سے بتایا گیا کہ پریس کانفرنس میں ویڈیو میں دکھائی گئی تصویر ان کی پرانی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: راہل گاندھی نے کہا کہ نے الزام لگایا الیکشن کمیشن انہوں نے بی جے پی
پڑھیں:
نریندر مودی قاتل ہیں، انہوں نے گجرات میں قتل عام کیا، میئر نیویارک ظہران ممدانی کی ویڈیو وائرل
نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سےوائرل ہو رہی ہے جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے ساتھ کسی اسٹیج پر اکھٹے موجود ہوں گے؟
ظہران ممدانی نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسا بالکل بھی نہیں کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے 2002 کے گجرات فسادات کا حوالہ دیا اور کہا کہ اُس وقت گجرات کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے مودی نے ’گجرات میں مسلمانوں کے اجتماعی قتل عام‘ میں کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے مودی کا موازنہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو سے کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انہیں اسی طرح دیکھنا چاہیے جیسے ہم بنیامین نیتن یاہو کو دیکھتے ہیں یہ ایک جنگی مجرم ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by National Herald (@nationalherald_nh)
واضح رہے کہ مسلم جنوبی ایشیائی نژاد ظہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہوگئے ہیں، وہ اس نیویارک کے میئر بننے والے پہلے مسلمان امیدوار بن گئے ہیں۔
مسلمان امیدوار ظہران ممدانی آزاد امیدوار اور سابق گورنر اینڈریو کومو اور ری پبلکن امیدوار کرٹس سلوا کے ساتھ مقابلہ کررہے تھے، انتخابی مہم کے دوران صدر ٹرمپ نے ان کی بھرپور مخالفت کی اور انہیں کمیونسٹ قرار دے کر گرفتار کرنے اور الیکشن جیتنے پر نیویارک کی فنڈنگ روکنے کی بھی دھمکی دی تھی۔
خود کو سوشلسٹ ڈیموکریٹ قرار دینے والے 34 سالہ ظہران ممدانی کی جیت کو ریپبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک دھچکا قرار دیا جا رہا ہے جن کی دوسری مدت صدارت کے آغاز سے اب تک یہ سب سے اہم انتخابات ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق شہر بھر میں 2 ملین سے زائد ووٹ ڈالے گئے، جو 1969 کے بعد میئر کے انتخاب میں سب سے زیادہ ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹرمپ ظہران ممدانی نریندر مودی نیو یارک نیویاک میئر