بھارت کے دارالحکومت دہلی میں واقع اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جمعہ کی صبح ایئر ٹریفک کنٹرول کے نظام میں تکنیکی خرابی کے باعث 100 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ایوی ایشن حکام کے مطابق خرابی کو دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھارت کا مصروف ترین ایئرپورٹ ہے، جہاں روزانہ 1500 سے زائد پروازیں سنبھالتا ہے۔

The @DelhiAirport has come to a standstill with the ATC software issues.

Here are about 100 aircraft waiting to take off. pic.twitter.com/EEbUPXZUA5

— Ajay Awtaney (@LiveFromALounge) November 7, 2025

تاہم جمعرات کی شام سے ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو پروازوں کے خودکار پلان موصول نہیں ہو رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کی وجہ آٹومیٹک میسج سوئچنگ سسٹم میں خرابی بتائی گئی ہے، جو آٹو ٹریک سسٹم کو معلومات فراہم کرتا ہے۔

خودکار نظام کے غیر فعال ہونے کے بعد کنٹرولرز دستی طور پر پروازوں کے منصوبے تیار کر رہے ہیں، جس کے باعث عمل سست اور وقت طلب ہوگیا ہے، اور نتیجتاً درجنوں پروازوں میں تاخیر سامنے آئی ہے۔

حکام کے مطابق خرابی کے سبب ایئر ٹریفک میں بھی ہلکا دباؤ اور رش پیدا ہوا، تاہم معمول کی پروازیں بحال کرنے کی کوششیں تیزی سے جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آٹو ٹریک سسٹم آٹومیٹک میسج سوئچنگ سسٹم اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایئر ٹریفک

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آٹو ٹریک سسٹم آٹومیٹک میسج سوئچنگ سسٹم اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایئر ٹریفک ایئر ٹریفک کے مطابق

پڑھیں:

یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری

دبئی: یو اے ای ویزا آن ارائیول سے متعلق متحدہ عرب امارات نے نئی شرائط، فیس اور درخواست کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت مخصوص ممالک کے اہل شہری امارات پہنچنے پر 14 یا 60 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے مقررہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔

دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری، اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے اہل خانہ، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق درخواست گزار کے پاس کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی حالیہ رنگین تصویر اور امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ قابل قبول رہائشی پرمٹ یا ویزا ہونا ضروری ہے۔

اعلامیے کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کو صرف ایک مرتبہ مزید 14 دن کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ 60 روزہ ویزا میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

جی ڈی آر ایف اے نے بتایا کہ ویزا کے لیے درخواست اس کی سرکاری ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ درخواست کی منظوری کے بعد ویزا رجسٹرڈ ای میل پر ارسال کیا جائے گا، جبکہ عام طور پر درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔

فیس کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کی فیس 172.50 درہم جبکہ 60 روزہ ویزا کی فیس 422.50 درہم مقرر کی گئی ہے۔

جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری عمل کو مزید آسان بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔

ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

اہم وضاحت: جاری کردہ شرائط میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز شامل نہیں ہیں۔ یہ سہولت صرف ان مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جن کا جی ڈی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف