تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636 ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت، حنیف گوہر کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر حنیف گوہر نے انکشاف کیا ہے کہ تربیلا ڈیم کی مٹی میں تقریباً 636 ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف گوہر نے بتایا کہ اس انکشاف سے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جا چکا ہے۔
ایئر کراچی کے چیئرمین حنیف گوہر کے مطابق، وزیر اعظم اور آرمی چیف دونوں نے اس منصوبے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ان کا کہنا تھا کہ غوطہ خوروں نے تربیلا ڈیم کے اندر سے مٹی کے نمونے حاصل کیے جنہیں لیبارٹری میں جانچنے کے بعد سونے کی موجودگی ثابت ہوئی۔
نتائج کی بنیاد پر تخمینہ لگایا گیا کہ ڈیم کی مٹی میں موجود سونے کی مجموعی مالیت تقریباً 636 ارب ڈالر ہے، جو پاکستان کا قومی قرضہ ختم کرنے کے لیے کافی ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ واپڈا کو خود مکمل کرنا چاہیے، تاہم اگر ایسا ممکن نہ ہو تو ان کی کمپنی اس میں سرمایہ کاری کرنے، سونا نکالنے اور حکومت کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہے۔
مزید پڑھیں:
حنیف گوہر کے مطابق ان کی ٹیم نے ہالینڈ، ایمسٹرڈم اور کینیڈا کے ماہرین سے بات چیت مکمل کر لی ہے اور اگر حکومت اجازت دے تو منصوبے پر فوری عملدرآمد شروع کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے اپنی ایئر لائن ’ایئر کراچی‘ کے حوالے سے بھی اعلان کیا کہ اس کی اندرونِ ملک پروازیں 23 مارچ 2026 سے شروع کی جائیں گی۔
’ابتدائی مرحلے میں 3 سے 5 ایئربس طیاروں پر مشتمل بیڑا متعارف کرایا جائے گا، جبکہ کامیاب آپریشن کے ایک سال بعد بین الاقوامی پروازیں بھی شروع کی جائیں گی۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئر کراچی ایمسٹرڈم تربیلا ڈیم حنیف گوہر سونا فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری قومی قرضہ کراچی ایئر کراچی پریس کلب کینیڈا ہالینڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایئر کراچی ایمسٹرڈم تربیلا ڈیم حنیف گوہر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کراچی ایئر کراچی پریس کلب کینیڈا ہالینڈ تربیلا ڈیم ایئر کراچی حنیف گوہر
پڑھیں:
فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا
فرانس کے ایک گھر کے مالک کو اپنے باغیچے میں قریباً 8 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کا سونا ملا ہے، جب وہ وہاں تیرنے کا تالاب (سوئمنگ پول) بنانے کے لیے کھدائی کر رہا تھا۔
یہ غیر متوقع دریافت نیوویل سور ساؤن (Neuville-sur-Saône) نامی قصبے میں ہوئی، جو لیون (Lyon) کے شمال میں واقع ہے۔ کھدائی کے دوران مالک کو 5 سونے کی اینٹیں (Gold Bars) اور کئی سکے زمین کے اندر دفن ملے۔ گھر کے مالک نے فوراً مقامی حکام کو اطلاع دی۔
مزید پڑھیں: اداسی میں پینٹنگ کرتی تھی، اب 8 سال سے برش نہیں اٹھایا، سوناکشی سنہا کا انکشاف
ماہرین: سونا قانونی اور تاریخی حیثیت سے غیر متعلق
تحقیقات کے بعد ثقافتی امور کے دفتر (DRAC) نے تصدیق کی کہ یہ سونا کسی تاریخی یا آثارِ قدیمہ کی اہمیت کا حامل نہیں۔ پولیس نے بھی اینٹوں اور سکوں کا جائزہ لے کر بتایا کہ یہ قریباً 15 سال قبل لیون کے علاقے میں قانونی طور پر تیار کیا گیا تھا اور کسی مجرمانہ سرگرمی سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔
???????????? FLASH
EN CREUSANT DANS SON JARDIN, IL DÉCOUVRE DES LINGOTS D’OR ! ????
Un habitant de Neuville-sur-Saône, près de Lyon, a fait une découverte incroyable : en creusant sa piscine, il tombe sur des lingots et pièces d’or d’une valeur estimée à 700 000 € ! ????
Après avoir… pic.twitter.com/uxgush8ySK
— Impact (@ImpactMediaFR) November 6, 2025
حکام کے مطابق، غالب امکان ہے کہ پراپرٹی کے سابق مالک نے یہ سونا دفن کیا تھا، مگر اس کے وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ وہ شخص اب وفات پا چکا ہے اور کسی نے اس خزانے پر قانونی دعویٰ نہیں کیا۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی کے ایسے جیولرز جو آج بھی اپنے گاہکوں کو سستا سونا دے رہے ہیں
قانونی طور پر سونا موجودہ مالک کی ملکیت
فرانسیسی قانون کے مطابق، نجی زمین پر ملنے والا خزانہ اسی زمین کے مالک کی ملکیت ہوتا ہے، بشرطیکہ کوئی دوسرا فریق ملکیت کا ثبوت نہ دے۔ چونکہ یہاں ایسا کوئی دعویٰ موجود نہیں، اس لیے حکام نے تصدیق کی کہ گھر کا موجودہ مالک پورا سونا قانونی طور پر اپنے پاس رکھ سکتا ہے۔
یہ صورتِحال عوامی مقامات پر ہونے والی دریافتوں سے مختلف ہے، جہاں قانون سخت ہوتا ہے اور ملنے والی قیمتی اشیا کی ملکیت کا تعین ریاستی ادارے کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
8 لاکھ امریکی ڈالر Gold Bars آثار قدیمہ سوئمنگ پول فرانس