گھوٹکی، انتہائی مطلوب شاہو کوش بھی ہلاک ڈاکوؤں میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
گھوٹکی میں پولیس اور رینجرز کے آپریشن میں انتہائی مطلوب ڈاکو شاہو کوش بھی ہلاک ہوا ہے۔
حکام کے مطابق کچے کے علاقے رونتی میں پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن میں 12 ڈاکو ہلاک کیے گئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں میں مطلوب ڈاکو شاہو کوش بھی شامل ہے، جس کے خلاف سندھ اور پنجاب کے مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات تھے۔
حکام کے مطابق پنجاب پولیس نے شاہو کوش کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔
گزشتہ روز کچےکے ڈاکوؤں نے حملہ کر کے پولیس اہلکار سمیت 7 افراد کو قتل اور 14 کو زخمی کیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شاہو کوش
پڑھیں:
کرک میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر مارا گیا
کرک میں سکیورٹی فورسز کے ایک مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن میں کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا، ضلعی پولیس اور سویلین انٹیلیجنس ادارے نے کرک کے علاقے امبیری کلہ میں مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن کیا، جس میں کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر جہنم واصل ہوگیا۔
4 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مقابلے میں فتنۃ الخوارج کا خطرناک کمانڈر نثار حکیم انجام کو پہنچا جب کہ مقابلے کے دوران 4 پولیس اہل کار معمولی زخمی ہوئے۔ ہلاک دہشتگرد کمانڈر بین الصوبائی دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا، جس کے قبضے سے اسلحہ ایمونیشن برآمد ہوا ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے سی ٹی ڈی، کرک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملانے والے دلیر سپوت قابل فخر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور وطن میں امن کیے لیے خیبرپختونخوا پولیس کے جوان دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو رہے ہیں۔