پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کیلئے پولیس کےپی کے ہاؤس پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک:اسلام آباد پولیس 26 نومبر کو تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے خیبرپختونخوا ہاؤس پہنچ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 نومبر2024 کو تھانہ کوہسار میں درج کیے گئے مقدمے میں صوبائی صدر جنید اکبر، ایم پی اے مینا خان، شفیع جان اور ڈاکٹر امجد نامزد ہیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ کوہسار میں درج کیے گئے مقدمے میں ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن
بعد ازاں اپنے ایک بیان میں معاون خصوصی وزیراعلیٰ شفیع جان نے کہاکہ پولیس نے وارنٹ کی تعمیل کرائی، جس کے بعد خیبرپختونخوا ہاؤس سے واپس چلی گئی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، علی نواز اعوان کے وارنٹ گرفتاری جاری
انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے
انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، علی نواز اعوان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے،انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 11 نومبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے ۔پی ٹی آئی رہنما متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے۔