9 مئی کیسز: مسرت چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانت میں 12 دسمبر تک توسیع کر دی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس،عسکری ٹاور اور 9 مئی جلاؤ گھیراؤ سمیت 8 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کیسز پر سماعت کی،جمشید اقبال چیمہ عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔
مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وہ طبیعت کی خرابی کے باعث پیش نہیں ہو سکتیں جسے بعدازاں عدالت نے منظور کر لیا۔
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن
عدالت نے دونوں رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 12 دسمبر تک توسیع کر دی اور حکم دیا کہ مسرت جمشید چیمہ کی حد تک تفتیش مکمل کی جائے، جمشید اقبال چیمہ کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے، آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا ء ضمانتوں پر دلائل پیش کریں گے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لاہور
پڑھیں:
آڈیو لیک کیس،علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کا حکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے آڈیو لیک کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس کی سماعت کی، تاہم علی امین گنڈاپور یا ان کا کوئی نمائندہ عدالت میں پیش نہ ہوا۔ ان کی عدم دستیابی کے باعث عدالت نے فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر کرتے ہوئے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ 2022 میں پاکستان تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ کے دوران علی امین گنڈاپور کی ایک مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی تھی جس میں وہ ایک شخص سے پوچھتے سنے گئے تھے: “بندوقیں کتنی ہیں؟” جس پر دوسرا شخص جواب دیتا ہے: بہت ہیں۔” اس واقعے کے بعد ان کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔