Express News:
2025-11-07@11:34:49 GMT

لاہور میں طالبہ کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT

لاہور:

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے طالبہ کو ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق تھانہ ڈیفنس بی کے علاقے سے طالبہ کے ساتھ ہراسگی کی شکایت ہیلپ لائن 15 پر موصول ہوئی تھی جس پر فوری پولیس ٹیم کو موقع پر روانہ کیا گیا۔

متاثرہ بچی کے والد کے مطابق رکشہ ڈرائیور کالج آتے جاتے بیٹی کو ہراساں کرتا تھا، سیف سٹی کی خاتون افسر نے متاثرہ طالبہ سے رابطہ کرکے مکمل تحفظ کی یقین دہانی کروائی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم پہلے بھی ایسی حرکات میں ملوث رہا ہے۔

 ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ خواتین کسی بھی ہراسانی یا ناخوشگوار صورتحال میں فوری طور پر 15 ہیلپ لائن یا ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے رابطہ کریں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، گارڈن میں موٹرسائیکل سوار کو کچل کر مارنے والے ڈمپر ڈرائیور کی ضمانت منظور

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ نے گارڈن کے علاقے میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کے جاں بحق ہونے کے مقدمہ میں ڈمپر ڈرائیور کی ضمانت منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو گارڈن کے علاقے میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کے جاں بحق ہونے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

پولیس نے ڈمپر ڈرائیور ملزم نیاز اللہ کوعدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ڈمپر ڈرائیور کی 30 لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے زر ضمانت جمع نہ ہونے کے باعث ملزم کو جیل بھیج دیا۔ وکیل صفائی نزیراللہ محسود ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ملزم کی زر ضمانت کل جمع کرائیں گے، ملزم کو مشتعل لوگوں نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے گارڈن کے علاقے میں شاہزیب نامی نوجوان کو کچل دیا تھا۔ ملزم کو لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔
 

متعلقہ مضامین

  • مظفرگڑھ میں بھکاری کی 3 لڑکیوں کو قتل کرنے کی کوشش، دو بہنیں شدید زخمی
  • 8 لاکھ روپے لے کر آسٹریلیا کا جعلی ورک ویزا دینے والا گرفتار
  • ڈمپر کی ٹکرسے شہری کی ہلاکت‘گرفتار ڈرائیور کی ضمانت منظور
  • شہر ی کو کچلنے والے ڈمپر ڈرائیور کی 30 لاکھ روپے میں ضمانت منظور
  • کراچی، گارڈن میں موٹرسائیکل سوار کو کچل کر مارنے والے ڈمپر ڈرائیور کی ضمانت منظور
  • لاہور: شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والا گروہ گرفتار، نقب زن گینگ بھی دھر لیا گیا
  • شہری کو قتل کرکے لاش کو تیزاب سے مسخ کرنے والا سفاک شخص گرفتار
  • اسلام آباد: باپ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا بیٹا ساتھی سمیت گرفتار
  • حافظ آباد: خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار