اسلام آباد:

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، عدالت نے گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس پر سماعت کی۔ علی امین گنڈا پور کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔

علی امین گنڈا پور کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی گئی۔ عدالت نے آج کیس فرد جرم عائد کرنے کیلئے مقرر کر رکھا تھا۔ بعدازاں عدالت نے آڈیو لیک کیس پر سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔

علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور

پڑھیں:

سندھ ہائیکورٹ نے لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست مسترد کردی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے شہر میں لائن لاسز کی بنیاد پر کی جانے والی لوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ غیر قانونی ہے اور اس سے شہریوں کی روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے واضح کیا کہ اس معاملے پر براہِ راست عدالتی کارروائی نہیں بنتی اور قانون کے مطابق متعلقہ فورم نیپرا ہے۔ اسی لیے عدالت نے درخواست جمع کرانے اور شکایت کے معاملے کو نیپرا کے پاس بھیجنے کی ہدایت دی۔

عدالت نے مزید کہا کہ نیپرا شکایت موصول ہونے کے بعد ایک ماہ میں فیصلہ کرے اور اپنی رپورٹ ایم آئی ٹی 2 میں جمع کروائے۔ عدالت نے یہ بھی نشاندہی کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق اس طرح کی درخواستیں قابل سماعت نہیں، جب کہ نیپرا ایکٹ کے سیکشن 39 کے تحت درخواست گزار کے پاس پہلے ہی نیپرا سے رجوع کرنے کا اختیار موجود تھا۔

متعلقہ مضامین

  • علیمہ اور عظمیٰ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں صحت سہولیات کی کمی پر سماعت
  • جماعت اسلامی نے میئر کراچی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
  • سندھ ہائیکورٹ: کراچی میں لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈ شیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست مسترد
  • انسداد دہشت گردی عدالت کا علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • عدالت کا علیمہ اور عظمیٰ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • سندھ ہائیکورٹ نے لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست مسترد کردی
  • مسرت اور جمشید چیمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • لاہور میں طالبہ کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار
  • سپریم کورٹ: 27ویں آئینی ترمیم پر دلچسپ ریمارکس، کیس کی سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی