ویمنز ورلڈکپ: بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ممبئی: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 338 رنز اسکور کیے۔
پوئبے لچ فیلڈ نے 17 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے شاندار 119 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ ایلیسی پیری نے 77 اور ایشلے گارڈنر نے 63 رنز جوڑے۔ بھارت کی جانب سے شری چرانی اور دپتی شرما نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے پُراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 339 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جمائما روڈریگز نے 127 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 14 چوکے شامل تھے، جب کہ کپتان ہرمن پریت کور نے 89 رنز کی اہم اننگز سے ٹیم کو فائنل تک پہنچایا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کا فائنل اتوار کو بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گولارچی،پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں ،مطلوب روپوش ملزم گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-05-2
گولارچی (نمائندہ جسارت) تھانہ کڑیو گھنور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دو بڑی کامیابیاں حاصل کرلیں۔ ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور انسپکٹر فیصل زمان جٹ کی قیادت میں چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے مقدمے میں طویل عرصے سے مطلوب روپوش ملزم رام چند کولھی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم متعدد کیسز میں نامزد اور کافی عرصہ سے قانون کی گرفت سے بچتا پھر رہا تھا۔علاوہ ازیں، ایس ایچ او فیصل زمان جٹ نے گشت کے دوران اہم کارروائی کرتے ہوئے شہری ڈاکٹر محمد اسماعیل کی چوری شدہ موٹر سائیکل CD-70 بھی برآمد کرلی۔ چوری شدہ موٹر سائیکل چند روز قبل نامعلوم ملزمان لے اڑے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ برآمد شدہ موٹر سائیکل کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اصل مالک کے حوالے کیا جائے گا۔ ایس ایچ او نے واضح کیا کہ جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے سخت ترین اقدامات جاری رہیں گے۔