پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ، فوتگی پر کھانا پکانے پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں فوتگی کے موقع پر کھانا پکانے، تقسیم کرنے اور دعوتی تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد غمزدہ خاندانوں پر غیر ضروری مالی بوجھ کو کم کرنا اور سوگ کے موقع پر سادگی کو فروغ دینا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق فوتگی جیسے حساس موقع پر دکھاوے اور غیر ضروری اخراجات کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں جلد ضلعی انتظامیہ کو باقاعدہ ہدایات جاری کی جائیں گی۔
*بڑی خبر*
*پنجاب حکومت کا فوتیدگی پر کھانا پکانے کی رسم پر پابندی کا فیصلہ.
*لاہور : پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں فوتیدگی کے موقع پر کھانا پکانے، تقسیم کرنے اور دعوتی تقریبات کے انعقاد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے*
*حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد غمزدہ خاندانوں پر غیر…
— DTE PUNJAB DSD (@DsdDte) December 14, 2025
پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس کی نگرانی ضلعی انتظامیہ کرے گی۔
علما کرام، سماجی رہنماؤں اور شہریوں نے پنجاب حکومت کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوتگی کے موقع پر سادگی، صبر اور دعا کو ترجیح دی جانی چاہیے نہ کہ غیر ضروری رسومات اور نمود و نمائش کو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب حکومت فوتگی پر کھانا فوتگی پر کھانے پر پابندی مریم نواز وزیراعلٰی پنجابذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب حکومت مریم نواز پر کھانا پکانے پنجاب حکومت کے موقع پر پر پابندی
پڑھیں:
25 برس سے گھر سے باہر کھانا نہیں کھایا، سلمان خان کا انکشاف
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 25 برس سے گھر سے باہر کھانا کھانے نہیں گئے۔
سلمان خان نے جدہ میں ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران سلمان خان نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں باہر کھانا کھائے 25 سے 26 سال ہو چکے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ شوٹنگ سے گھر، گھر سے شوٹنگ، گھر سے ایئرپورٹ، ایئرپورٹ سے ہوٹل اور واپس۔ بس یہی میری زندگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان اور شاہ رخ خان کا مستقبل کیا؟ ماہر نجوم کی حیران کن پیشگوئی
سلمان خان نے اپنے قریبی حلقے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ صرف چند بھروسہ مند لوگوں کو ہی اپنے قریب رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق ’میری زندگی کا بیشتر حصہ گھر والوں اور چند پرانے دوستوں کے ساتھ گزرا ہے۔ آج میرے ساتھ صرف چار پانچ ہی ایسے لوگ ہیں جو برسوں سے میرے قریب ہیں‘۔
انہوں نے شہرت کے ساتھ جڑی مسلسل عوامی توجہ کے بارے میں بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں، یا تو آپ یہ چاہیں کہ آپ گھومتے پھرتے رہیں اور یہ سب نہ ہو جو میں نہیں چاہتا۔ لوگ اتنی عزت اور پیار دیتے ہیں اسی کے لیے میں محنت کرتا ہوں‘۔
یہ بھی پڑھیں: گمراہ کن اشتہار کرنے کا الزام، بولی ووڈ ہیرو سلمان خان بڑی مشکل میں پھنس گئے
فلمی محاذ پر سلمان خان آئندہ دنوں میں ’بیٹل آف گلوان‘ میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ اپوروا لاکھیا کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ جنگی ڈرامہ فلم بھارت اور چین کے درمیان گلوان وادی میں پیش آئے واقعے پر مبنی ہے، جس کا مواد کتاب India’s ‘Most Fearless 3’ کے ایک اہم باب سے ماخوذ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ بیٹل آف گلوان سلمان خان سلمان خان جدہ سلمان خان فلمیں