سڑکوں پر دھند سے حادثات میں 5 جاں بحق، کئی موٹرویزبند
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
سٹی42: دھند کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کے حادثات بڑھ گئے، دھند کے سبب ہونے والے حادثات میں5 افراد جاں بحق 20 سے زائد زخمی ہوگئے، موٹر وے کئی مقامات پر بند کر دی گئی۔
موسم سرد ہوتے ہی پنجاب اور سندھ میں دھند کے سائے گہرے ہونے لگے ہیں۔ کہر کے باعث حد نگاہ کم ہونے سے حادثات میں اضافہ ہو گیا ہے جب کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے موٹر وے کو مختلف مقامات پر بند کر دیا گیا ہے۔
کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی
سندھ میں دنیا پور میں نیشنل ہائی وے پر دھند کے باعث تیز رفتار ٹرالر ٹول پلازہ بوتھ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ دو زخمی ہوگئے۔
خیرپور میں ٹنڈومستی قومی شاہراہ پر دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 5 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
سجاول دھند کے باعث ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر دم توڑ گیا۔
انگاروں پر چلنے والے آٹھ انسانوں کے ساتھ "سوشل میڈیا انصاف" کے بعد کیا ہوا؟
پنڈی شیخ روڈ پر موٹر سائیکل اور چنگچی میں ٹکر کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے جب کہ صادق آباد قومی شاہراہ پر دھند کے باعث بس کھڑے کنٹینر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جان سے گیا اور تین زخمی ہوئے۔
دھند کے دوران حدِ نظر کو بہتر بنانے کے لئے استعمال کی جانے والی فوگ لائتس بھی ھادثات کا باعث بن رہی ہیں۔ بعض لوگ فوگ لائٹ کی اتنی شدید بیم استعمال کر رہے ہیں جو سامنے آنے والوں کے لئے سڑک پر کچھ نطر آنا ممکن نہیں رہنے دیتی۔
موٹروے ایم 5 بند
دوسری جانب پنجاب میں شدید دھند کے باعث انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے موٹر وے کے مختلف سیکشنز بند کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے ایم ٹو لاہور سے ہرن مینار تک دھند کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔ موٹر وے ایم تھری فیض پور سے درخانہ تک، لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم الیون، موٹر وے ایم فور گوجرہ سے ملتان تک، موٹر وے ایم فائیو ملتان شیر شاہ انٹرچینج سے ظاہر پیر تک بند کیا گیا ہے۔
سندھ میں موٹروے ایم فائیو گڈو انٹر چینج سے روہڑی تک، موٹر وے ایم فائیو ملتان سے ظاہر پیر تک اور موٹر وے ایم فائیو گھوٹکی سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔
بلغاریہ میں پر تشدد احتجاج، وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے نتیجے میں دھند کے باعث وے ایم فائیو موٹر وے ایم گیا ہے
پڑھیں:
شمالی وزیرستان، بارود پھٹنے سے مدرسے میں دھماکا، 2 بچے جاں بحق، 8 زخمی
رپورٹ کے مطابق مقامی طبی اداروں سے رابطہ کر کے ہنگامی صورتحال پر بچوں کا علاج کرایا جا رہا ہے، اس سے قبل بھی باجوڑ، لکی مروت اور کئی دیگر علاقوں میں ایسے حادثات پیش آ چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقہ عیسوڑی میں بارودی مواد پھٹنے سے مدرسہ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے شہید اور 8 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق مقامی طبی اداروں سے رابطہ کر کے ہنگامی صورتحال پر بچوں کا علاج کرایا جا رہا ہے، اس سے قبل بھی باجوڑ، لکی مروت اور کئی دیگر علاقوں میں ایسے حادثات پیش آ چکے ہیں۔