ای چالان اور ٹریکرز کے باوجود حادثات ؛ہیوی ٹریفک کی بدولت چند گھنٹوں میں 4 افراد جان سے گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
سٹی 42: شہر قائد میں ای چالان، ٹریکرز کے باوجود حادثہ کا سلسلہ جاری ہے ۔کراچی کا ہیوی ٹریفک شہریوں کی جان کا دشمن بننے لگا
چند گھنٹوں کے دوران ہیوی ٹریفک سے حادثات میں چار افراد جان سے گئےکورنگی 100 کوارٹر میں ٹینکر کی زد میں آکر دس سالہ فرحان جان سے گیا۔
سپر ہائی وے بحریہ ٹاؤن کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم سے خاتون سمیت تین افراد جانبحق ایک زخمی ہوا۔
کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی
رواں سال مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی ۔ہیوی ٹریفک سے گیارہ ماہ میں 250 سے زائد افراد جان سے گئے۔
رواں سال ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 600 سے زائد ہوگئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ہیوی ٹریفک افراد جان
پڑھیں:
کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں یکم جون سے شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان کے آغاز ہوگیا اور پہلے روز 11 گیٹیگریز کی سواریوں کے فیس لیس چالان ہوئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لین کی خلاف ورزی پر پہلے دن مجموعی طور پر 96 چالان ہوئے۔
بڑی بس 2، کوسٹر 2، ڈبل کیبن 1 اور گاڑی کے 9 چالان کیے گئے جبکہ منی بس 6، منی ٹرک 3 اور سوزوکی پک اپ کے 21 چالان ہوئے۔
اسی طرح موٹر سائیکل پر 43، ٹرک 3، وین 4 اور واٹر ٹینکر پر 2 چالان ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق تمام چالان اپنی لین سے ہٹ کر دوسری لین میں چلانے پر ہوئے، فرسٹ لین میں آہستہ چلانے پر بھی فیس لیس چالان کیا گیا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :